ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 429 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 429

429 ادب المسيح الهی بوجھک ادرک العبد رحمة وليس لنا باب سواک و معبر اے میرے خدا! اپنے منہ کے صدقہ اپنے بندہ کی خبر لے۔اور ہمارے لئے تیرے سوا نہ کوئی دروازہ اور نہ کوئی جائے گذر ہے الی ای باب یا الهی تردنی و من جئتـه بـالــرفق يُزر و يصعر اے میرے خدا! تو کس دروازہ کی طرف مجھے رڈ کرے گا۔اور میں جس کے پاس نرمی کے ساتھ جاؤں وہ بد گوئی کرتا اور منہ پھیر لیتا ہے صبرنا على جور الخلائق كلهم ولكن على هجر سطا لا نصبر ہم نے تمام دنیا کا ظلم برداشت کر لیا۔مگر تیری جدائی کی ہمیں برداشت نہیں تعال حبيبي انت روحی و راحتی و ان كانت قد انست ذنبی فستر آمیرے دوست! تو میری راحت اور میرا آرام ہے۔اور اگر تو نے میرا کوئی گناہ دیکھا ہے تو معاف کر بفضلك انا قد عصمنا من العدا و ان جمالک قاتلی فات و انظر تیرے فضل سے ہم دشمنوں سے بچائے گئے۔مگر تیرے جمال نے ہمیں قتل کر دیا۔پس آاور دیکھ و فرج کروبی یا الهی و نجنی و مزق خصیمی یا نصیری و عفر اور میرے غم ! اے میرے خدا! دور فرما۔اور دشمن میرے کو ، اے میرے مددگار! پارہ پارہ کر اور خاک میں ملا وجدناک رحمانا فما الهم بعدَهُ رئیناک یا حبـی بـعـيـن تـنـور ہم نے تجھے رحمان پایا۔پس بعد اس کے کوئی غم نہ رہا۔دیکھا ہم نے تجھ کو اس آنکھ سے جو روشن کی جاتی ہے انا المنذر العريان يا معشر الورى اذکر کم ایام ربّی فابصروا اے لوگو! میں ایک گھلا نذیر ہوں۔خدا کے دن تمہیں یاد دلاتا ہوں۔اور اس مضمون میں دینِ اسلام کی حمایت اور درد میں کی گئی مناجات کو دیکھ لیں۔دن چڑھا ہے دُشمنانِ دیں کا ہم پہ رات ہے اے مرے سُورج نکل باہر کہ میں ہوں بیقرار