ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 405
405 ادب المسيح از تعیش با بروں آئید اے مردانِ حق خویشتن را از پیئے اسلام سرگرداں کنید اے مردانِ خدا عیش و عشرت کی زندگی چھوڑ دو اور اب اپنے آپ کو اسلام کی خاطر سر گرداں کرو اردو میں دنیا سے بے رغبتی کی نصیحت کو سُن لیں۔فرماتے ہیں: کہاں تک حرص و شوق مال فانی! اُٹھو ڈھونڈو متاع آسمانی کہاں تک جوش آمال و امانی سو سو چھید ہیں تم میں نہانی تو پھر کیونکر ملے وہ یار جانی کرو کہاں غربال میں رہتا ہے پانی فکر ملک جاودانی ملک و مال جُھوٹی بسر کرتے ہو غفلت میں جوانی ہے کہانی مگر دل میں یہی تم نے ہے ٹھانی خُدا کی ایک بھی تم نے نہ مانی ذرا سوچو یہی خُدا نے اپنی ره ہے زندگانی؟ مجھ کو بتادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْاعَادِي اور حب جاہ والوں سے خطاب بھی سُن لیں۔فرماتے ہیں: اے حب جاہ والو! یہ رہنے کی جا نہیں اس میں تو پہلے لوگوں سے کوئی رہا نہیں دیکھو تو جاکے اُن کے مقابر کو اک نظر سوچو کہ اب سلف ہیں تمھارے گئے کدھر