ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 382 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 382

المسيح 382 عربی زبان میں حضرت اقدس کے تقوی کے مقام علوی اور اس کے حصول کے لیے مجاہدہ اور ریاضت کے بیان کوسُن لیں۔محبت الہی کے مضمون میں جس کو آپ حضرت نے تقوی کا جزو اعظم کہا ہے ایسا بیان کہاں دستیاب ہوگا۔کون محبوب حقیقی کی جناب سے ایسی محبت لے کر آئے گا اور ہم انسانوں کو اس کی کیفیات سے روشناس کرے گا یہ بھی مشاہدہ کریں کہ آخری شعر میں اپنے آقا اور اول مقام کے محبوب الہی کے فرمان کو بھی کتنے پیار سے پیش کرتے ہیں۔فرماتے ہیں: نَزَلْنَا مَنْزِلَ الْأَضْيَافِ مِنْكُمْ فَنَرْجُو أَنْ تَقُولُوا لِى نَزَالِ ہم تمہارے پاس مہمانوں کی طرح اترے ہیں پس ہم امید رکھتے ہیں کہ تم لوگ مجھے کہو آیسے تشریف لائیے“ وَلِي فِي حَضْرَةِ الْمَوْلَى مَقَامٌ وَشَأْنْ قَدْ تَبَاعَدَ مِنْ خَيَالِ اور میرا، مولیٰ کریم کی جناب میں، ایک بلند مقام ہے اور ایسی شان ہے کہ خیال سے بلند تر ہے وَصَافَانِي وَ وَافَانِي حَبِيْبِي وَ أَرْوَانِي بِكَأْسَاتِ الْوِصَالِ میرے حبیب نے مجھ سے محبت کی اور وہ مجھے ملا اور مجھے وصال کے پیالوں سے سیراب کیا أَرَانِي الْحُبُّ مَوْتِي بَعْدَ مَوْتِى وَانأَى تُرْبَتِي فَبَدَا زُلالِي ( خدا کی محبت نے مجھے موت کے بعد موت دکھائی اور میری گرد کو ( مجھ سے ) دور کر دیا ہے تو میرا آب زلال ظاہر ہو گیا وَجَدْنَا مَا وَجَدْنَا بَعْدَ وَجُدِ وَإِقْبَالِي أَتَى بَعْدَ الزَّوَالِ ہم نے جو کچھ بھی پایا ہے، غم کے بعد ہی پایا ہے اور میرا اقبال (میرے) مثلنے کے بعد آیا ہے إِذَا أَنْكَرْتُ مِنْ نَّفْسِي بِصِدْقٍ فَوَافَانِي حَبِيبِيُّ رَوْحُ بَالِي جس وقت صدق کے ساتھ میں نے نفس کی (اطاعت) سے انکار کر دیا تو میرا حبیب، جو میرے دل کا آرام ہے، میرے پاس آ گیا أَطَعْتُ النُّورَحَتَّى صِرْتُ نُورًا وَلَا يَدْري خَصِيمٌ سِرَّ حَالِي میں نے نور کی اطاعت کی یہاں تک کہ خود نور ہو گیا اور جھگڑنے والا دشمن میرے حال کے بھید سے واقف نہیں طَلَعْتُ الْيَوْمَ مِنْ رَّبِّ رَّحِيمٍ وَجَلَّتْ شَمْسُ بَعْنِي فِي الْكَمَالِ میں نے آج رب رحیم کی جانب سے طلوع کیا ہے اور میری بعثت کا آفتاب کامل ہو کر روشن ہوا ہے