ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 300
ب المسيح 300 ہر طرف کفر است جوشاں ہمچو افواج یزید دین حق بیمار و بیکس ہیچو زین العابدین افواج یزید کی مانند ہر طرف کفر جوش میں ہے اور دین حق زین العابدین کی طرح بیمار و بیکس ہے اور اسلام کی اس دردناک حالت کے بیان کے بعد فرماتے ہیں کہ اسلام کی عظمت اور شوکت اول بھی اس کے دین کی صداقت اور روحانیت کی بنا پر تھی اور آج بھی اُسی طور سے دوبارہ قائم ہوگی۔فرماتے ہیں: آن زمان دولت اقبال ایشان در گذشت شومئی اعمال شاں آورد ایا مے چنیں ان کے دولت و اقبال کا زمانہ تو گذر گیا۔اب ان کے اعمال کی نحوست ایسے دن لے آئی از ره دین پروری آمد عروج اندر نخست باز چوں آید بیاید ہم ازیں رہ بالیقیں پہلے جو ترقی ہوئی تھی وہ دین پروری کے راستہ سے ہوئی تھی پھر بھی جب ہوگی یقیناً اسی راہ سے ہوگی یا الہی باز کے آید ز تو وقت مدد باز کے بینیم آں فرخندہ ایام وسنیں اے خدا پھر کب تیری طرف سے مدد کا وقت آئے گا اور ہم پھر وہ مبارک دن اور سال کب دیکھیں گے این دو فکرِ دین احمد مغز جان ما گداخت کثرت اعدائے ملت قلت انصار دیں دین احمد کے متعلق ان دو فکروں نے میری جان کا مغر گھلا دیا اعدائے ملت کی کثرت اور انصار دین کی قلت اے خدا زود آو بر ما آب نصرت با بیار یامرا بر دار یارب زیں مقام آتشیں اے خدا جلد آ اور ہم پر اپنی نصرت کی بارش برساور نہ اے میرے رب اس آتشیں جگہ سے مجھ کو اٹھا لے اے خدا نور ہدگی از مشرق رحمت برار گمرہاں را چشم گن روشن ز آیاتے مبیں اے خدا رحمت کے مطلع سے ہدایت کا نور طلوع کر اور چمکتے ہوئے نشان دکھلا کر گمراہوں کی آنکھیں روشن کر