آداب حیات

by Other Authors

Page 65 of 287

آداب حیات — Page 65

کہ کھڑے ہو جاؤ۔احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نماز وسطی سے مراد وہ نماز ہے جو کام کے درمیان آجائے نماز عصر کو بھی حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے نماز وسطی قرار دیا ہے لو جنگ احزاب میں عصر کی نماز سے کفار نے جب آپ کو روکا تو آپ نے فرمایا۔خدا ان کے گھروں اور ان کی قبروں اور ان کے پیٹیوں کو آگ سے انہوں سے ہمیں صلوۃ وسطی سے روک دیا ہے) د بخاری کتاب التفسیر باب قول حافظوا على الصلوات والصلوة الوسطى حضرت انس بن مالک نبی کریم سے دادی ہیں کہ آپ نے فرمایا۔جو شخص کسی نماز کو بھول جائے اُسے چاہیے کہ جب یاد آئے پڑھ لے اس کا کفارہ یہی ہے اللہ تعالیٰ فرمانا ہے ؟ اقم الصلوة الذكری " نماز قائم کر دمی کے ذکر کے ساتھ۔) تجرید بخاری حصہ اول صدا۱۵)۔نماز ادا کرنے کے لئے قبلہ کی طرف منہ کرنا ضروری ہے۔قبلہ جیسے کعبہ اور بیت اللہ بھی کہتے ہیں۔وہ مقدس عمارت ہے جسے خالص توحید کی خاطر بنایا گیا۔اور جو مکہ مکرمہ میں ہے۔اللہ تعالیٰ سورۃ آل عمران میں فرماتا ہے إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِى بيكة - ( سورة ال عمران : ۹۷ یقیناً پہلا گھر جولوگوں کے فائدہ کے لئے بنایا گیا وہ ہے جو مکہ میں ہے۔این عیاش کہتے ہیں جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ میں داخل ہوئے تو آپ نے اس کے تمام گوشوں میں دعا کی۔مگر نماز نہیں پڑھی۔یہاں تک کہ آپ کعبہ سے نکل آئے پھر جب کعبہ سے نکل چکے تو آپ نے کعبہ کے سامنے دو رکعت نماز پڑھ کر فرمایا۔تجرید بخاری حصہ اول صلا) پس قبلہ کی تعظیم ضروری ہے اور اس کی طرف پاؤں کر کے سونا جائز نہیں کیونکہ یہ قبلہ ہے۔