آداب حیات

by Other Authors

Page 254 of 287

آداب حیات — Page 254

۲۵۴ کے لئے جایا کر دو تومریض کے سامنے اس کی درازی عمر کے متعلق بات کرو۔حالانکہ ایسا کہنا تقدیر کو ٹال نہیں سکتا لیکن مریض کا دل خوش ہو جاتا ہے۔مریض کی جب عیادت کی جائے تو اس کے ہاتھ اور اس کی پیشانی پر ہاتھ رکھے کر اس کو نسلی دی جائے نبی کریم صلی الہ علیہ وسلم اپنے بعض اہل کی عیادت کرتے تو اپنا دایاں ہاتھ لگاتے د بخاری کتاب المرضى باب وضع اليد على المريض) حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے کسی رشتہ دار کی عبادت کے لئے آتے تو اپنا دایاں ہاتھ اس کے سر پر پھیرتے۔وسلم کتاب السلام باب استجاب الرقيقة المريض) عائشہ بنت سعد کے والد نے کہا کہ میں مکہ میں بہت سخت بیمار ہوا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میری عبادت کو تشریف لائے۔آپ نے اپنا ہاتھ میری پیشانی پر رکھا۔پھر میکے چہرے اور پیٹ پر میرا ہاتھ پھیرا اور دعا کی کہ اللہ سفر کو شفائے اور اس کی ہجرت کو مکمل کردے میں اس وقت سے اب تک اپنے جگر میں اس کی ٹھنڈک محسوس کرتا ہوں۔( بخاری کتاب المرضى باب وضع اليد على المراعي) - مریض کی عیادت کے لئے جب جایا جائے تو اس کی صحت یابی کے لئے دُعا بھی مانگی جائے۔حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بعض اہل کی عیادت کرتے اپنا دایاں ہاتھ لگاتے اور کہتے۔