آداب حیات

by Other Authors

Page 211 of 287

آداب حیات — Page 211

۲۱۱ کہ کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ اپنے بھائی سے تین دن تک اس طرح ترکی ملاقات کرے کہ جب دونوں مقابل پہ آئیں تو ایک اس طرف اور دوسرا اس طرف منہ پھیرے ہوئے ہو۔اور ان دونوں میں سے بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کر ہے۔بخاری کتاب الاستيدان باب السلام للمعرفة وغير المعرفة) -4 سلام کو عام کرنا چاہیے کیونکہ سلام کو رواج دینے اور پھیلانے سے آپس میں محبت بڑھتی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جن سات باتوں کو بجالانے کا حکم دیا ان میں سے ایک سلام کو پھیلانا ہے۔استجاری کتاب الاستیندان باب افشاء السلام ) آپ نے فرمایا انشو السلام بينكم رمسلم کتاب الایمان باب لا يدخل الجنة الا المؤمنون) کہ آپس میں سلام کو پھیلاؤ۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنت میں داخل نہ ہو گے۔جب تک ایمان نہ لاؤ گے اور ایمان دار نہ ہو گئے جب تک آپس میں محبت نہ کرو گے اور کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جس کے کرتے سے آپس میں محبت ہو ؟ آپس میں السلام علیکم پھیلاؤ۔ر مسلم کتاب الایمان باب لا يدخل الجنة الا المؤمنون)۔ابویوسف عبد الله بن سلام سے روایت ہے وہ کہتے ہیں۔میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔فرماتے تھے کہ اسے لوگو یا سلام کو افشا کیا کرو۔اور کھانا کھلا یا کمر را در رشتہ دار قرابتیوں سے ملاپ کر و۔جب لوگ رات کو سوئے پڑے ہوں