آداب حیات

by Other Authors

Page 192 of 287

آداب حیات — Page 192

١٩٢ ا در آخر دونوں حالتوں میں برکت ہی برکت نازل ہو۔ز مشکوۃ باب التعال الفصل الاول) حضرت ابو ہریرہ سے نقل ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے جو شخص جو تیاں پہنے اُسے چاہیئے کہ اول داہنی پہنے اور جب آتا ہے تو پہلے بائیں آتا ہے تا کہ داہنا پاؤں پہننے میں اول ہو اور نکالنے میں آخر ہو۔ا تجرید بخاری حصہ دوم ص ۴۴ ۴۵۰) - اپنے کپڑوں کو پیشاب اور گندگی کے چھینٹوں سے بچانا چاہئیے۔اور پیشاب کے بعد ضرور طہارت کرنی چاہیئے۔عرب میں پیشاب کے بعد طہارت کرتے اور اپنے کپڑوں کو پیشاب سے بچانے کا مطلق دستور نہ تھا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ راستہ میں جا رہے تھے۔دو قبریں نظر آئیں۔فرمایا کہ ان میں سے ایک یہ اس لئے عذاب ہو رہا ہے کہ وہ اپنے کپڑوں کو پیشاب سے محفوظ نہیں رکھتا تھا۔استجاری کتاب الجنائز باب عذاب القبر من الغيبه والبول ر ئاو آپ فرماتے تھے الطَّهُورُ شَطْرُ الإِيمَانِ امسلم كتاب الطهارة باب فضل الوضوء ) کہ پاکیزگی ایمان کا ایک حصہ ہے۔۱۹- نیا کپڑا پہنتے وقت دُعا کرنی چاہیئے۔-19 حضرت ابوسعید خدیدی بیان کرتے ہیں کہ جب رسول کریم نیا کپڑا پہنتے تو اس کا نام لیتے مثلاً عمامہ (پگڑی) قمیص۔چادر۔پھر آپ دعا کرتے۔اللهم لك الحمد أنت كَسَوْنَنِيْهِ، أَسْأَلُكَ خَيْرَهُ وَخَيْرَ مَا الْحَمْدُ منع له۔واعوذ بِكَ مِنْ شَرِهِ وَشَرِّ مَا صُنْعَ لَهُ رتمندی کتاب اللباس باب ما يقول اذا ليس ثوباً جديداً)