میاں عبدالرحیم صاحب دیانت

by Other Authors

Page 78 of 93

میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 78

شادی۔آپس کا حسنِ سلوک - جُدائی ،صبر ) میں تھی خرید کر بھیج دی یہ بھی یاد آرہا ہے کہ دکان پر اُس کو لے جاتا اور کپڑا پسند کرنے کو کہتا پھر یہ پسند کر کے ہاتھ لگا کے واپس آجاتی میں خرید کر لے آتا۔دوسری طرف یہ بھی اگر میں نے کسی وقت خود اُن کے لئے کوئی لباس خریدا تو اُنہوں نے بھی اس کو خوشی سے اور خوش کرنے کے لئے پہن لیا۔سنا ہے اس چادر کو ایک دفعہ یا دو دفعہ اپنے پاؤں پر لپیٹا تھا اور مجھے لکھا کہ زندگی اور صحت رہی تو اگلے سال اوڑھ لوں گی۔مگر تقدیروں پر ہمارا ایمان ہے اور یہی ڈیوٹی ہے۔دو چار روز سے کام میں بڑا مصروف ہوں اور صحت اچھی ہے لطیف نے لکھا کہ اب آپ کی ڈیوٹی ہے کہ ایک جوڑا روز بدلا کریں۔میں نے تو عرصہ سے اپنا ایک اصول بنایا ہوا ہے کہ مصروف ، مصروف، مصروف کہ دھیان بس عبادت ریاضت میں رہے اور آپ سب کی یاد میں نہ اُلمجھوں۔آپ سب کی خوشی کے لئے وہ سب کچھ انشاء اللہ کروں گا جو مرحومہ کرتی تھیں گو میں اُس کی گرد کو بھی نہ پاسکوں گا مگر جذ بہ ضرور رکھتا ہوں۔"۔۔۔۔۔۔6 جون 1976ء عزیزہ باری پیاری میں نے سلسلہ احمدیہ میں پڑھا تھا کہ حضرت مسیح موعود ساری عمر جب بھی اپنی والدہ صاحبہ کا ذکر فرماتے یا سنتے تو جذبات کو یوں دباتے کہ صاف دکھائی دیتا کہ اندر ایک تلاطم ہے اور آب دیدہ ہو جاتے ماں، ماں، ماں اور پھر آمنہ ماں آپ کے دل کا 78