میاں عبدالرحیم صاحب دیانت

by Other Authors

Page 3 of 93

میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 3

شادی۔آپس کا حسنِ سلوک - جُدائی ، صبر ) شادی آپس کا حسن سلوک جدائی ،صبر یہ چند الفاظ جو عنوان بنائے ہیں میرے والدین کی مکمل داستان حیات ہے۔جس میں ایک عہد کی پوری تاریخ ہے۔جذبات کی قربانی کی دل گداز کہانی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے وابستگی کس طرح اسلام کے ابتدائی دور کے بدری صحابہ جیسی قربانیوں کا مزاج بنا دیتی ہے اور پھر اللہ تعالیٰ کیسے ان کا اجر عنایت فرماتا ہے سب اس کہانی میں ملے گا۔راقم الحروف اپنے والدین کے آٹھ بچوں میں چھٹے نمبر پر پیدا ہوئی۔چھ سال کی تھی جب پاکستان آگئے جب ہوش سنبھالا ابا جان کو قادیان میں درویش پایا اور سادہ سی باوقار امی جان کو بچوں کی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مصروف دیکھا۔دونوں کو ایک ساتھ رہتے سہتے دیکھنے کا بہت کم موقع ملا۔پہلی دفعہ 1954ء میں ابا جان ربوہ آئے پھر 1980 ء تک کبھی کبھی مختصری چھٹی لے کر آیا کرتے تھے۔اگر یہ سارا عرصہ شمار کریں تو کتنا بن جائے گا۔یہی کوئی اڑھائی تین سال۔بس مجھے ابا جان کا ساتھ اسی قدر میسر آسکا۔3