میاں عبدالرحیم صاحب دیانت

by Other Authors

Page 12 of 93

میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 12

شادی۔آپس کا حسنِ سلوک - جُدائی ،صبر سگے سوتیلے کا سوال پیدا نہ ہوا۔فضل منزل میں مجھ سے بڑی تین بہنیں اور دو بھائی پیدا ہوئے۔اباجان دکان پر دادا جان کے ساتھ کام کرتے۔کاروبار اچھا تھا۔کام بڑھ گیا تو اباجان نے مسجد مبارک کے چوک میں ڈاکٹر سید غلام غوث صاحب کی دکان کرایہ پر لے کر الگ کام شروع کیا اس دکان میں سولہ سال کام کیا جب الگ دکان شروع کی تو فاصلے کی وجہ سے روز آنا جانا مشکل لگتا۔والدین کے مشورے اور اجازت سے ریتی چھلے کے سامنے دار الفتوح میں اپنا مکان بنایا اور اُس میں منتقل ہو گئے۔بعد میں پہلی دکان کے بالکل سامنے حضرت نواب محمد علی خان صاحب کی دکان کرایہ پر لے کر کام کیا۔( تا وفات یہ دکان آپ کے پاس رہی قریباً 46 سال) جس کام میں بھی ہاتھ ڈالا برکت ہی برکت دیکھی۔اعلیٰ ترین سرکاری ملازمین سے زیادہ کمایا۔امی جان کو قادیان کا مقدس ماحول اور علمی ذوق رکھنے والا گھرانا نصیب ہوا۔آپ نے مکرمہ استانی بیگم جی صاحبہ سے قرآن مجید پڑھا اردو پڑھنا بھی سیکھ لیا۔خطبات، درس، لجنہ کے اجلاسوں میں کمال اہتمام و با قاعدگی سے شمولیت کی وجہ سے علم وسیع ہوتا چلا گیا۔در ثمین اور الفضل شوق سے پڑھتیں۔در ثمین اور کلام محمود کے اشعار کثرت سے زبانی یاد تھے۔ابا جان کی طبیعت کو اس طرح سمجھتی تھیں کہ بسا اوقات انہیں کچھ کہنے کی ضرورت بھی نہ پڑتی۔اشارہ کرنے کی بھی نوبت نہ آتی اور ایک دوسرے کے منشا کے مطابق عمل 12