عالمی فتنۂ تکفیر سے متعلق

by Other Authors

Page 12 of 27

عالمی فتنۂ تکفیر سے متعلق — Page 12

نبوت کے چشم و چراغ ، عظیم عارف و عالم ، قطب دوران، مجدد دین و ملت وغیرہ۔اپنے پیر و مرشد صاحب کو خود ساختہ اور جعلی نام دینے پر ہی اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کے خلاف کامیاب قلمی و لسانی جہاد کیا اور آپ کی تصانیف بے نظیر شاہکار ہیں۔یہ سب کچھ " حضرت پیرسید مہر علی شاہ صاحب گولڑوی کی سوانح حیات " مہر منیر سے اخذ کیا گیا ہے جو مولانا فیض احمد صاحب فیض جامعہ خوشید گولڑہ شریف کے قلم سے نکلی ہے۔حیرت ہے رسالہ ترجمان اسلام کے ایڈیٹر کو اس کتاب کے صفحہ ۲۴۳ ۱ ۲۴۲ و ۲۴۵ کیوں نظر نہیں آئے جس میں سوانح نگار نے بتایا ہے کہ کس طرح حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے عربی تفسیر سورۃ فاتحہ لکھنے کا چیلنج دیا۔حضرت بانی سلہ احمدیہ کی بھی ہوئی تغیر اعجاز مسیج عرب و جم میںکئی بار چھپ چکی ہے، لیکن پیر صاب کو میدان مقابلہ میں آنے کی جرات نہ ہوئی۔سوانح نگار لکھتا ہے :- حضرت بابوجی قبلہ منظلہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت دیوان سید محمد پاک پتن شریف کے اصرار پر حضرت قبلہ عالم قدس سرہ نے قرآن مجید کی تغیر لکھنے کا ارادہ فرمایا۔لیکن پھر یہ کہہ کہ دیوان صاحب سے معذرت خواہ ہوئے کہ میرے خیال تغیر نویسی پر میرے قلب پر معانی و مضامین کی اس قدر بارش شروع ہوگئی ہے جسے ضبط تحریر میں لانے کے لئے ایک عمر درکار ہوگی۔اور کوئی اور کام نہ ہو سکے گا۔“ (مهر نیز ص۲۲۵) سبحان اللہ ! اپنی بے بضاعتی اور کم مائیگی کو چھپانے کا خوب بہانہ تجویز فرمایا ہے۔۳- رسالہ ترجمان اسلام کی خاص طور پر پبلسٹی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ دیار رنگ میں اشاعت دین اور احیائے اسلام اس کے دم قدم سے ہو رہی ہے۔سو محض دروغ بے فروغ ہے۔جو لوگ دن رات شغل تکفیر میں محو ہوں اور ایک کروڑ مسلمانوں کی تکفیر کے سوا ان کے پاس کوئی مشغلہ نہ ہو وہ اگر تبلیغ اسلام کا ڈھنڈورہ پیٹیں تو اس سے بڑا فراڈ اور کوئی نہیں ہو سکتا۔جن لوگوں کے عقائد عیسائیوں ہی سے ماخوذ ہوں اور وہ انہی کی طرح لیسور مسیح کی آسمانی زندگی اور خالق طیور اور عالم غیب ہونے کے قائل ہیں وہ بھلا کس اسلام کی تبلیغ کر سکتے ہیں تبلیغ اسلام اور دعوت الی اللہ تو