عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 56
عائلی مسائل اور ان کا حل 563 جدید ایڈیشن) (جلسہ سالانہ یو کے خطاب از مستورات فرمودہ 26 جولائی 2003ء۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 29 اگست 2003ء) والدین میں باہمی محبت اور پیار کے فقدان کا بچوں پر بد اثر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز پر سکون خانگی زندگی گزارنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں: ” میرے ایک جائزے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جن گھروں میں ماں باپ کا آپس کا محبت اور پیار کا سلوک نہیں ہے اُن کے بچے زیادہ باہر جاکر سکون تلاش کرتے ہیں۔اس لئے میں ماں باپ سے بھی کہوں گا کہ اپنی ذاتی اناؤں کی وجہ سے اور اپنی ادنی خواہشات کی وجہ سے گھروں کا سکون برباد کر کے اپنی نسلوں کو برباد نہ کریں اور حقیقی طور پر متقیوں کا امام بننے اور اپنی امانتوں کا حق ادا کرنے والے بننے کی کوشش کریں اور اپنے عہد کو اور وعدے کو پورا کریں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آکر آپ نے کیا ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین“۔(جلسہ سالانہ جرمنی خطاب مستورات فرمودہ 15 اگست 2009ء - مطبوعه الفضل انٹر نیشنل 2 مئی 2014ء) السلام علیکم کہنے کی برکات اپنے ایک خطبہ جمعہ میں حضور انور نے السلام علیکم کہنے کی عادت اور اس کی افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے یہ بھی ارشاد فرمایا: 56 56