عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 27
عائلی مسائل اور ان کا حل رشتہ داروں کا مخیال رکھنا ہے۔لڑکی نے لڑکے والوں کا خیال رکھنا ہے اپنے سسرال کا اور لڑکے نے اپنے سسرال کا خیال رکھنا ہے تو کبھی وہ مسائل پیدا نہ ہوں جو رشتوں میں پیدا ہوتے ہیں۔۔دوسری بات یہ اہم ہے کہ ہمیشہ اعتماد قائم ہونا چاہئے اور اعتماد اسی وقت قائم ہو سکتا ہے جب سچائی پر بنیاد ہو۔قول سدید کا مطلب یہ ہے کہ ایسی سچائی جس میں بالکل کسی قسم کا ایچ بیچ نہ ہو، سیدھی اور کھری اور صاف بات ہو۔یہ نہیں کہ پتہ لگتا ہے کہ شادی کے بعد ، لڑکی کو یالڑکے کو کہ انٹرنیٹ (Internet) پر ای میلوں (Emails) کے ذریعہ بعض ایسے رابطے ہیں جن کی وجہ سے پھر بے اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔پس پہلے دن سے جب رشتے قائم ہوں، سچائی پر بنیاد رکھ کر ، اپنا سب کچھ واضح طور پر بتا دینا چاہئے اور پھر رشتے قائم کرنے چاہئیں تاکہ بعد میں کسی قسم کی بے اعتمادی پیدا نہ ہو۔پھر سب سے بڑی بات یہ کہ اس دنیا کو سب کچھ نہ سمجھو بلکہ یہ دیکھو کہ اس دنیا میں چند سال کی زندگی گزارنے کے بعد ، نوجوانی کی عمر گزارنے کے بعد بڑھاپے میں ویسے بھی دنیا کی طرف خواہش کم ہو جاتی ہے، یہ نوجوانی کے بھی چند سال ہیں جن میں زیادہ سے زیادہ دنیا کی خواہشات کو پورا کیا جاسکتا ہے۔لیکن بڑھاپے اور نوجوانی کی عمر گزارنے کے بعد بھی 70 سال 80 سال جو زندہ رہے گا، تو جو اخروی زندگی ہے جو آخری زندگی ہے اور ہمیشہ کی زندگی ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کا خیال رکھو۔پس اگر یہ چیزیں ہمارے اندر 27