عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 239 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 239

عائلی مسائل اور ان کا حل کو خیال آیا کہ ہم غلط کام کر رہے ہیں۔اپنی شرمندگی مٹانے کے لئے ویسے ہی بچی سے پوچھا کہ کیا تمہارے ماں باپ نہیں لڑتے ، امی ابا نہیں لڑتے یا ایک ے سے سختی سے نہیں بولتے ؟ یا ناراض نہیں ہوتے ؟ اُس نے کہا : ہاں۔اگر میرے باپ کو غصہ آتا ہے تو میری ماں خاموش ہو جاتی ہے اور ماں کو غصہ آتا ہے تو باپ خاموش ہو جاتا ہے تو ہمارے ہاں لڑائی آگے نہیں بڑھتی۔تو پھر اس سے یہ نیک اثر بھی بچوں پر پڑتا ہے۔ایک دوسرے کی برائیوں کو دیکھنے کے لئے آنکھیں بند رکھو اور ایک دوسرے کی اچھائیاں دیکھنے کے لئے اپنی آنکھیں کھلی رکھو۔آخر ہر شخص میں چاہے وہ عورت ہے یا مرد ہے اچھائیاں بھی ہوتی ہیں، برائیاں بھی ہوتی ہیں۔میں نے دیکھا ہے عموماً مرد پہل کرتے ہیں کہ اُن کو عورتوں کی برائیاں نظر آنی شروع ہو جاتی ہیں اور پھر جو ابا جب عورتیں برائیاں تلاش کرنا شروع کرتی ہیں تو اتنی دور تک نکل جاتی ہیں کہ پھر واپسی کے راستے نہیں رہتے۔پھر ایسی ناجائز چیزوں کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھنا چاہئے جن سے تمہارے تقویٰ پر حرف آتا ہو۔پھر گھر کے مسائل جن سے آپس کے اعتماد کو ٹھیس لگتی ہے اگر آنکھوں کی پاکیزگی رکھو تو پھر یہ ٹھیس نہیں لگتی اور یہ مسائل ختم ہو جاتے ہیں۔پھر اپنے دل کو ناجائز باتوں کی آماجگاہ نہ بننے دو۔اس کو اللہ تعالیٰ کے خوف سے بھرے رکھو تو پھر کبھی مسائل نہیں پیدا ہوتے۔کبھی شیطان چور دروازے سے دل میں داخل ہو کر ا گھروں میں فساد نہیں کرتا۔شیطان کوئی ایسی شخصیت نہیں ہے جس کا پتہ لگ جائے کہ کس طرح آیا ہے ؟ ہر بُری صحبت، ہر بُرا دوست جو تمہارے گھر کو 239