عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 223
عہدیداران کو نصائح عہدیداران کو نصیحت و تنبیہ عائلی مسائل اور ان کا حل حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے عہدیداران کو انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے حوالہ سے ایک خطبہ جمعہ میں ضروری نصائح سے نوازا۔حضور انور نے ارشاد فرمایا: اور پھر عہدیدار بھی غلط طور پر مردوں کی طرفداری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔عہدیداروں کو بھی میں یہی کہتا ہوں کہ اپنے رویوں کو بدلیں۔اللہ نے اگر ان کو خدمت کا موقع دیا ہے تو اس سے فائدہ اٹھائیں۔یہ نہ ہو کہ ایسے تقویٰ سے عاری عہدیداروں کے خلاف بھی مجھے تعزیری کارروائی کرنی پڑے۔(خطبہ جمعہ 24 / جون 2005ء بمقام انٹر نیشنل سنٹر۔ٹورانٹوں کینیڈا۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 8 جولائی 2005ء) اس سے اگلے خطبہ میں حضور انور نے سابقہ مضمون کو جاری رکھتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”جیسا کہ میں پہلے عہدیداران سے بھی کہہ آیا ہوں کہ انہیں انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے فیصلے کرنے چاہئیں۔لیکن فریقین سے بھی میں یہ کہتا ہوں کہ آپ بھی حسن ظنی رکھیں اور اگر فیصلے خلاف ہو جاتے ہیں تو معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں۔اور جیسا کہ حدیث میں آیا ہے دوسرے فریق کو آگ 223