عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 156
عائلی مسائل اور ان کا حل حقیقی ہے؟ کیا میر اعمل صالح اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ہے؟ اور اگر ہے تو کیا میں خالصتاً للہ اب نیکیوں کو اختیار کرنے اور برائیوں کو چھوڑنے پر سختی سے قائم ہوں؟ کچھ عرصے کے بعد جب آدمی جائزہ لیتا ہے تو پتہ لگ جاتا ہے کہ قائم ہوں کہ نہیں ہوں“۔(جلسه سالانه جر منی خطاب از مستورات فرمودہ 25 جون 2011ء مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 13 اپریل 2012ء) عائلی زندگی میں زبان، کان اور آنکھ کا اہم کردار حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: دو " عائلی جھگڑوں میں دیکھا گیا ہے کہ زبان، کان، آنکھ جو ہیں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔مرد ہیں تو وہ ان کا صحیح استعمال نہیں کرتے۔عور تیں ہیں تو وہ ان کا صحیح استعمال نہیں کر رہیں۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ میں اکثر اُن جوڑوں کو جو کسی نصیحت کے لئے کہتے ہیں یہ کہا کرتا ہوں کہ ایک دوسرے کے لئے اپنی زبان، کان، آنکھ کا صحیح استعمال کرو تو تمہارے مسائل کبھی پیدا نہیں ہوں گے۔زبان کا استعمال اگر نرمی اور پیار سے ہو تو کبھی مسائل پیدا نہ ہوں۔اسی طرح اب عموماً دیکھا گیا ہے چاہے وہ مرد ہیں یا عورتیں ہیں، جب مقدمات آتے ہیں، جھگڑے آتے ہیں تو یہ مرد یا عورت کی زبان ہے جو ان جھگڑوں کو طول دیتی چلی جاتی ہے اور ایک وقت ایسا آتا ہے جب پھر انہوں نے فیصلہ کر لیا ہوتا ہے یا فیصلہ کرنے کی 156