تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین — Page 99
دینیات کا پہلا رسالہ ۹۹ وضو کے فرائض ا۔ایک بار منہ کا دھونا پیشانی کے بالوں سے ٹھوڑی کے نیچے تک اور ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک۔۔ایک بار دونوں ہاتھوں کا دھونا مع کہنیوں کے۔۔ایک بار دونوں پاؤں کو مع ٹخنوں کے دھونا۔۴۔چوتھائی سرکا مسح کرنا۔وضو کے سنن ا۔وضو کی نیت دل میں کرے کہ نماز کے واسطے وضو کرتا ہوں۔۲۔وضو کے شروع میں بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پڑھنا۔۳۔مسواک کرنا۔۔دونوں ہاتھوں کو پہنچوں تک دھونا۔۵۔تین بار کلی کرنا۔۔تین بار ناک میں پانی ڈالنا اور ناک کو صاف کرنا۔ے۔تین بارمنہ کا دھونا۔۔تین بار ہا تھوں کا کہنیوں تک دھونا۔۔تمام سر کا مسح کرنا۔ا۔سر کے پانی سے دونوں کانوں کا مسح کرنا۔ا۔دونوں پاؤں کو مع ٹخنے کے تین بار دھونا۔۱۲۔ترتیب سے وضوکرنا۔۱۳ پے در پے وضو کرنا کہ ایک عضوخشک نہ ہونے پائے کہ دوسرا دھولے 11