365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 86 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 86

درس القرآن 86 درس القرآن نمبر 225 تُولِجُ اليْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارِ فِى اليْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ (آل عمران: 28) مِنَ الْحَيِّ وَ تَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ جیسا کہ گزشتہ درس میں ذکر ہوا تھا کہ عیسائیوں کا یہ دعویٰ کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے سچے دین کے پھیلانے کا کام ان کے سپر د ہے درست نہیں۔روحانی سلطنت جسے خدا چاہتا ہے دیتا ہے۔رات اور دن کی طرح ہدایت اور ضلالت کے دور چلتے ہیں اور رسول اکرم صلی علیم کے ظہور سے پہلے تاریکی کا انتہائی دور ظہور پذیر ہو چکا تھا جس کو دور کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک صاحب نور صلی الی یکم کو بھیجا ہے۔دوسری بات یہ فرمائی وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيْتَ مِنَ الْحَيِّ کہ تو ہی مردہ سے زندہ کو نکالتا ہے یعنی ایک ایسی قوم جو بالکل مردہ حالت میں تھی اور اخلاق سے کلیۂ بے بہرہ تھی اسے زندہ کر ناخد اتعالیٰ کا ہی کام تھا جس کا نمونہ تم نے دیکھ لیا یعنی جو لوگ پہلے مردہ تھے اور طبائع میں ان کے کوئی جوش نہ تھا اور اخلاق فاضلہ سے محروم تھے تو ان کو زندہ کرتا ہے اور کئی اقوام جو پہلے اخلاق فاضلہ رکھتی تھیں اور معزز سمجھی جاتی تھیں ان کو مار تا اور ہلاک کرتا ہے۔وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابِ پھر روحانی سلطنت کا دینا یا نہ دینا خدا کے ہاتھ میں ہے اس کا ایک اور ثبوت پیش کرتا ہے دن، رات اور زندگی، موت تو خالصتاخد ا کے ہاتھ میں ہیں وہ چیز جس میں بظاہر نظر انسانی کوشش اور علم اور جد وجہد کا دخل ہے وہ بھی بالآخر خدا کے ہاتھ میں ہے وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابِ کہ بغیر تنگی اور مشکل کے اور بہت زیادہ رزق جس کو مناسب سمجھتا ہے اللہ تعالیٰ ہی عطا کرتا ہے پھر روحانی سلطنت کا دینا کیوں خدا کا کام نہ سمجھا جائے۔