365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 56 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 56

درس القرآن 56 درس القرآن نمبر 202 يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرَّبوا ان كُنتُم مُّؤْمِنِينَ (البقرة:279) ایک لمبے عرصہ تک مغربی دنیا مسلمانوں پر سود کی حرمت کے بارہ میں اعتراضات کرتی رہی اور خود مسلمانوں میں ایک طبقہ یہ کہتا رہا کہ سود کی ممانعت کی وجہ سے مسلمان معاشی ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں حالانکہ اس کی وجوہات بالکل اور تھیں مگر اب خصوصاً دوسری عالمگیر جنگ کے بعد مزاج بدل رہا ہے اور بہت دھیرے دھیرے مغرب سے ایسی آوازیں اٹھ رہی ہیں جو اس آیت کی تائید کرتی ہیں کہ یاَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اتَّقُوا اللہ اللہ سے ڈرو وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبوا اور چھوڑ دو سو د جو سود میں سے باقی رہ گیا ہے إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ اگر تم فی الواقعہ مومن ہو۔فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا فَأَذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللهِ وَرَسُولِہ اور اگر تم نے ایسانہ کیا تو اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اعلانِ جنگ سن لو۔اس کے ٹکڑے کے یہ معنے بھی ہو سکتے ہیں کہ اگر سود نہ چھوڑا گیا تو اللہ اور رسول کی اس پیشگوئی کو یاد رکھو کہ سودی نظام کی صورت میں عالمگیر جنگیں وقوع پذیر ہونے والی ہیں۔فرماتا ہے وَ اِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ اَمْوَالِكُمْ اور اگر تم تو بہ کرو تو تمہارے اصل زرّ تمہارے ہی رہیں گے لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ نہ تم ظلم کرو گے اور نہ تم پر ظلم کیا جائے گا۔وَإِنْ كَانَ ذُو عُسْرَةٍ اور اگر کوئی تنگدست ہو فَنَظِرَةٌ إِلى مَيْسَرَةٍ تو اسے آسائش تک مہلت دینی چاہیئے وَ اَنْ تَصَدَّ قواخَيْرُ لَكُمْ اور اگر تم خیرات کرو تو یہ تمہارے لئے بہت اچھا ہے إن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ اگر تم کچھ علم رکھتے۔وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيْهِ إِلَى اللَّهِ اور اس دن سے ڈرو جس میں تم اللہ کی طرف لوٹائے جاؤ گے ثُمَّ تُوقُ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ پھر ہر جان کو جو اس نے کمایا پورا پورا دیا جائے گا وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ اور وہ ظلم نہیں کئے جائیں گے۔(البقرۃ:279 تا282) گزشتہ ایام میں جب دنیا بھر میں معاشی بحران Credit Crunch آیا تو اس نے اور بھی شدت کے ساتھ دنیا کو سود کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔چنانچہ Bank of Japanکے