365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 2 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 2

درس القرآن 2 پیچھے نہ رہے۔دوسرا سوال جانی قربانیوں کے متعلق ہو سکتا تھا۔سو اس کا جواب كُتِبَ عَلَيْكُم القتال میں دیا گیا ہے جس سے قرآن کریم کی نہایت اعلیٰ درجہ کی ترتیب پر روشنی پڑتی ہے۔“ ( تفسیر کبیر جلد دوم صفحه 470 مطبوعه ربوہ) اس سوال کے جواب میں کہ ہم کیا خرچ کریں فرماتا ہے مَا أَنْفَقْتُم مِّنْ خَيْرٍ وہ مال اچھا ہونا چاہیئے کسی طرح کی ظاہری باطنی آلائش اس میں نہیں ہونی چاہیئے اور اس سوال کے جواب میں کہ وہ مال کہاں خرچ کیا جائے؟ فرماتا ہے فَلِلْوالِدینِ ماں باپ پر خرچ کرو جو تمام حقوق العباد میں سب سے پہلے نمبر پر ہیں والاقربین اور رشتہ دار بی بی، بیٹے بیٹیاں، بھائی بہن وغیرہ قریبی رشتہ داروں پر والیتی وَالْمَسْكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ اور یتیموں پر ، مسکینوں پر ، مسافروں پر ، مہمانوں پر، اور یاد رکھو کہ وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ کہ تم جو بھی بھلائی کرو خد اتعالیٰ کو اس کا علم ہے۔