365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 37 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 37

درس القرآن 37 القدس کے ساتھ ان کی تائید کی ان تینوں مذاہب کے پیروکاروں نے آپس میں اختلاف کیا اگر اللہ اپنی جبری مشیئت نافذ فرماتا وَلَوْ شَاءَ اللهُ مَا اقْتَتَلَ الَّذِينَ مِنْ بَعْدِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنت کہ ان نبیوں کے بعد ان کے متبعین اس کے بعد کہ ان کے پاس روشن دلائل آگئے تھے ایک دوسرے سے نہ لڑتے وَلكِنِ اخْتَلَفُوا مگر ان کے اختلاف کا یہی نتیجہ ہوتا تھا فَمِنْهُم مَّمَنْ آمَنَ وَمِنْهُمْ مَنْ كَفَرَان نبیوں کے بعد ان کے کچھ ایمان لائے کچھ نے صداقت کا انکار کر دیا۔مگر خدا نے اس بارہ میں اپنی جبری مرضی نافذ نہیں کی وَ لَوْ شَاءَ اللهُ مَا اقْتَتَلُوا اگر ایسی مرضی نافذ کی جاتی تو باہمی لڑائی نہ ہوتی مگر وَلَكِنَّ اللهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ الله اپنے ارادہ کے مطابق کام کرتا ہے اس پر کوئی جبر نہیں کر سکتا۔