365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 20 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 20

درس القرآن 20 علیہ السلام فرماتے ہیں:۔”عورتوں کے حقوق کی جیسی حفاظت اسلام نے کی ہے ویسی کسی دوسرے مذہب نے قطعاً نہیں کی۔مختصر الفاظ میں فرما دیا ہے وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِى عَلَيْهِنَّ ( البقرة:229) کہ جیسے مردوں کے عورتوں پر حقوق ہیں ویسے ہی عورتوں کے مردوں پر ہیں۔“ ( ملفوظات جلد سوم صفحہ 300 مطبوعہ ربوہ) چھٹی بات یہ بتائی گئی ہے وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةً میں بتائی گئی ہے، حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:۔وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةُ یعنی حقوق کے لحاظ سے تو مرد و عورت میں کوئی فرق نہیں لیکن انتظامی لحاظ سے مردوں کو عورتوں پر ایک حق فوقیت حاصل ہے۔،، ( تفسیر کبیر جلد دوم صفحہ 513 مطبوعہ ربوہ) ظاہر ہے کہ جب تک انتظامی طور پر کوئی ذمہ دار مقرر نہ ہو انتظام ٹھیک طرح نہیں چل سکتا۔