365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 184 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 184

درس روحانی خزائن 184 دیں چنانچہ اس قوم کو جو مسجدوں میں دن رات اپنے خدا کی عبادت کرتی تھی اور جس کی تعداد بہت تھوڑی تھی جس کے پاس کوئی سامان جنگ نہ تھا مخالفوں کے حملوں کو روکنے کے واسطے میدان جنگ میں آنا پڑا۔اسلامی جنگیں دفاعی تھیں۔پھر ان جنگوں میں یہ چند سو کی جماعت کئی کئی ہزار کے مقابلہ میں آئی اور ایسی بہادری اور وفاداری سے لڑی اگر حواریوں کو اس قسم کا موقع پیش آتا تو ان میں سے ایک بھی آگے نہ ہو تا۔ایک ذرا سے ابتلاء پر وہ اپنے آقا کو چھوڑ کا الگ ہو گئے تو ایسے معرکوں میں ان کا ٹھہر نا ایک نا ممکن بات ہے مگر اس ایمان دار اور وفادار قوم نے اپنی شجاعت اور وفاداری کا پورا نمونہ دکھایا اور جو کچھ جو ہر انہوں نے دکھائے وہ بچے ایمان اور یقین کے نتائج تھے موسیٰ علیہ السلام نے جب اپنی قوم کو کہا کہ بڑھ کر دشمن پر حملہ کرو تو انہوں نے کیا شرمناک جواب دیا فَاذْهَبُ انْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلاً إِنَّا هُهُنَا قُعِدُونَ (المائدة: 25) تو اور تیرا رب جاؤ اور لڑو ہم تو یہیں بیٹھے رہیں گئے صحابہ کی لائف میں ایسا کوئی موقع نہیں آیا بلکہ انہوں نے کہا کہ ہم ان میں سے نہیں ہیں جنہوں نے یہ کہا فَاذْهَبْ اَنْتَ وَرَبُّكَ ایسی قوت شجاعت اور وفاداری کا جوش کیونکر پیدا ہو گیا تھا؟ یہ سب ایمان اور یقین کا نتیجہ تھا جو آپ کی قوت قدسی اور تاثیر کا اثر تھا آپ نے ان کو ایمان سے بھر دیا تھا۔“ مشکل الفاظ اور ان کے معانی فعل شنیع براکام ( ملفوظات جلد دوم صفحہ 462،461 مطبوعہ ربوہ) ثابت قدمی ثبات استقلال على الطاعت اطاعت پر قائم رہنا ضعیف الاعتقاد کمزور ایمان والا ارادت مریدانہ اطاعت کا جذبہ زاہد عابد، پرہیز گار لائف زندگی (Life) قوت قدی پاکیزہ صفات