365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 140 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 140

درس روحانی خزائن درس روحانی خزائن نمبر 80 حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں:۔140 محبوب الہی بننے کے لئے واحد راہ اطاعت رسول الله صلى الله : پس رسول الله صلى العلم ایک کامل نمونہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے اور محبوب الہی بننے کا ہیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے صاف الفاظ میں فرما دیا کہ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُم ( آل عمران : 32) یعنی ان کو کہہ دو کہ تم اگر چاہتے ہو کہ محبوب الہی بن جاؤ اور تمہارے گناہ بخش دیئے جاویں، تو اس کی ایک ہی راہ ہے کہ میری اطاعت کرو۔کیا مطلب کہ میری پیروی ایک ایسی شے ہے جو رحمت الہی سے نامید ہونے نہیں دیتی۔گناہوں کی مغفرت کا باعث ہوتی ہے۔اور اللہ تعالیٰ کا محبوب بنا دیتی ہے اور تمہارا یہ دعویٰ کہ ہم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں اسی صورت میں سچا اور صحیح ثابت ہو گا کہ تم میری پیروی کرو۔اس آیت سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ انسان اپنے کسی خود تراشیدہ طرز ریاضت و مشقت اور جپ تپ سے اللہ تعالیٰ کا محبوب اور قرب الہی کا حق دار نہیں بن سکتا۔انوار و برکات الہیہ کسی پر نازل نہیں ہو سکتیں۔جب تک وہ رسول اللہ صلی ایم کی اطاعت میں نہ کھو جائے اور جو شخص آنحضرت صلی علیم کی محبت میں گم ہو جاوے اور آپ کی اطاعت اور پیروی میں ہر قسم کی موت اپنی جان پر وارد کر لے۔اس کو وہ نور ایمان، محبت اور عشق دیا جاتا ہے۔جو غیر اللہ سے رہائی دلا دیتا ہے۔اور گناہوں سے رستگاری اور نجات کا موجب ہو تا ہے۔اسی دنیا میں وہ ایک پاک زندگی پاتا ہے۔اور نفسانی جوش و جذبات کی تنگ و تاریک قبروں سے نکال دیا جاتا ہے۔اسی کی طرف یہ حدیث اشارہ کرتی ہے۔آنَا الْحَاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلى قَدَمِن یعنی میں وہ مردوں کو اٹھانے والا ہوں جس کے قدموں پر لوگ اٹھائے جاتے ہیں۔غرض یہ ہے کہ وہ علوم جو مدار نجات ہیں۔یقینی اور قطعی طور پر بجز اس حیات کے حاصل نہیں ہو سکتے۔جو بتوسط روح القدس انسان کو ملتی ہے اور قرآن شریف کی یہ آیت