365 دن (حصہ سوم) — Page 120
120 ہونے یا تاخیر سے ہونے کے لحاظ سے بہتر ہو فَاقْدُزه لبنی تو اس کو میرے لئے مقدر کر دے اور میرے لئے آسان کر دے اور پھر میرے لئے اس کو بابرکت کر دے وَإِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هذَا الْأَمْرَ شَرٌّ لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِى أَوْ قَالَ فِي عَاجِلِ أَمْرِي وَآجِلِهِ اور اگر تو جانتا ہے کہ یہ کام میرے دین میں، میری معیشت میں ، میرے کام کے انجام میں یا یہ فرمایا میرے کام کے جلد ہونے میں یا تاخیر سے ہونے میں برا ہے فَاصْرِفْهُ عَنِّى وَاصْرِفْنِيْ عَنْہ تو اس کو مجھ سے پھیر دے اور مجھے اس سے پھیر دے وَاقْدُرْ لِي الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ اور میرے لئے خیر مقدر کر دے جہاں بھی ہو ثُمَّ رَضِنِی بِہ اور پھر مجھے اس پر راضی کر دے وَ يُسَمِّي حَاجَتَه آپ نے فرمایا کہ اپنے اس کام کا نام لے۔(بخاری کتاب الدعوات باب الدعاء عند الاستخارة6382)