365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 205 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 205

درس روحانی خزائن 205 سمجھیں، یا ایک دوسرے پر غرور کریں یا نظر استخفاف سے دیکھیں۔خدا جانتا ہے کہ بڑا کون ہے۔یا چھوٹا کون ہے۔یہ ایک قسم کی تحقیر ہے۔جس کے اندر حقارت ہے ڈر ہے کہ یہ حقارت بیچ کی طرح بڑھے اور اس کی ہلاکت کا باعث ہو جائے۔بعض آدمی بڑوں کو مل کر بڑے ادب سے پیش آتے ہیں۔لیکن بڑا وہ ہے جو مسکین کی بات کو مسکینی سے سنے۔اس کی دلجوئی کرے۔اس کی بات کی عزت کرے۔کوئی چڑ کی بات منہ پر نہ لاوے کہ جس سے دکھ پہنچے۔خدا تعالی فرماتا وَلا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيْمَانِ وَمَنْ لَمْ يَتُبْ فَأُولَبِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ (الحجرات:12) تم ایک دوسرے کا چڑ کے نام نہ لو۔یہ فعل فساق وفجار کا ہے۔جو شخص کسی کو چڑاتا ہے ،وہ نہ مرے گا۔جبتک وہ خود اسی طرح مبتلا نہ ہو گا۔اپنے بھائیوں کو حقیر نہ سمجھو۔جب ایک ہی چشمہ سے کل پانی پیتے ہو ، تو کون جانتا ہے کہ کس کی قسمت میں زیادہ پانی پینا ہے۔مکرم و معظم کوئی دنیاوی اصولوں سے نہیں ہو سکتا۔خدا تعالیٰ کے نزدیک بڑا وہ ہے جو متقی ہے۔اِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ إِنَّ اللهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ (الحجرات :14) ذاتوں کا امتیاز : یہ جو مختلف ذاتیں ہیں۔یہ کوئی وجہ شرافت نہیں۔خدا تعالی نے محض عرف کے لیے یہ ذاتیں بنائیں اور آج کل تو صرف بعد چار پشتوں کے حقیقی پتہ لگانا ہی متقی کی شان نہیں کہ ذاتوں کے جھگڑے میں پڑے۔جب اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا مشکل ہے۔وو کہ میرے نزدیک ذات کی کوئی سند نہیں۔حقیقی مکرمت اور عظمت کا باعث فقط تقویٰ ہے۔" مشکل الفاظ اور ان کے معانی: تعدیل ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 22، 23 مطبوعہ ربوہ) درست استعمال، بر محل قوائے رجولیت مردانہ طاقتیں قَد أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ یقیناً مومن کامیاب ہو گئے وَ أوليكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ اور یہی کامیاب ہونے والے ہیں محجب و پندار غرور و تکبر استخفاف حقارت فاق وفجار بد کردار ، بد چلن غرف جان پہچان مَكْرِمَتْ بڑائی، بزرگی فقط صرف