365 دن (حصہ دوم) — Page 184
درس روحانی خزائن 184 ایک ہندو (خواہ حاکم یا عہدیدار ہو) کہے کہ رام اور رحیم ایک ہے، تو ایسے موقع پر ہاں میں ہاں نہ ملائے۔اللہ تعالیٰ تہذیب سے منع نہیں کرتا۔مہذبانہ جواب دیوے۔حکمت کے یہ معنی نہیں ہیں کہ ایسی گفتگو کی جاوے جس سے خوانخواہ جوش پیدا ہو اور بیہودہ جنگ ہو۔کبھی اخفائے حق نہ کرے۔ہاں میں ہاں ملانے سے انسان کا فر ہو جاتا ہے۔یار غالب شوکه تا غالب شوی اللہ تعالیٰ کا لحاظ اور پاس رکھنا چاہیے۔ہمارے دین میں کوئی بات تہذیب کے خلاف وو ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 4،3 مطبوعہ ربوہ) مشکل الفاظ اور ان کے معانی: انفاس سانسیں، دم ،(مجازاً) لمحات زندگی اخفائے حق حق کا پوشیدہ رکھنا یار غالب شوکه تا غالب شوی غالب کے دوست بنو تا کہ تم غالب ہو جاؤ