365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 176 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 176

درس روحانی خزائن 176 خیال نہیں کرتیں۔عیسائیوں نے خدا کو تو ظالم جانا اور بیٹے کو رحیم کہ باپ تو گناہ نہ بخشے اور بیٹا جان دے کر بخشوائے بڑی بے وقوفی ہے کہ باپ بیٹے میں اتنا فرق ہو والد مولود میں مناسبت اخلاق، عادات کی ہوا کرتی ہے۔(مگر یہاں تو بالکل ندارد) اگر اللہ رحیم نہ ہو تا تو انسان کا ایک دم گزارہ نہ ہوتا۔جس نے انسان کے عمل سے پیشتر ہزاروں اشیاء اُس کے لئے مفید بنائیں، تو کیا یہ گمان ہو سکتا ہے کہ تو بہ اور عمل کو قبول نہ کرے۔" مشکل الفاظ اور ان کے معانی: کوڑی ( ملفوظات جلد اول صفحہ 2 مطبوعہ ربوہ) تھوڑا سامال، حقیر اور معمولی علی ہذا القیاس اسی طرح پر نیست و نابود ہونا گناه معاصی نعم البدل گناہوں اچھا بدلہ