365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 167 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 167

درس روحانی خزائن 167 اس میں زہر کھانا یہ ہمارا اپنا فعل تھا اور خدا کا فعل اس پر یہ ظاہر ہوا کہ اس نے ہلاک کر دیایا مثلاً یہ کہ اگر ہم اپنے گھر کی کوٹھڑی کی کھڑکیاں بند کر لیں، تو یہ ہمارا فعل ہے۔اور اس پر اللہ تعالیٰ کا یہ فعل ہو گا کہ کو ٹھڑی میں اندھیرا ہو جائے گا اس طرح پر انسان کے افعال اور اس پر بطور نتائج اللہ تعالیٰ کے افعال کے صدور کا قانون دنیا میں جاری ہے اور یہ نظام جیسا کہ ظاہر سے متعلق ہے اور جسمانی نظام میں اس کی نظیر میں ہم روز دیکھتے ہیں اسی طرح پر باطن کے ساتھ بھی تعلق رکھتا ہے اور یہی ایک اصول ہے جو قانون سزا کے سمجھنے کے واسطے ضروری ہے اور وہ یہی ہے کہ ہمارا ہر ایک فعل نیک ہو یا بد اپنے فعل کے ساتھ ایک اثر رکھتا ہے جو ہمارے فعل کے بعد ظہور پذیر ہوتا ہے۔وو (ملفوظات جلد دوم صفحه 17،16 مطبوعہ ربوہ) مشکل الفاظ اور ان کے معانی: شقاور بد بختی، سنگدلی نظیریں مثالیں