365 دن (حصہ دوم) — Page 129
درس حدیث 129 درس حدیث نمبر 57 حضرت جریر بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اﷺ نے فرمایا: مَنْ لَا يَرْحَمِ النَّاسَ لَا يَرْحَمْهُ اللهُ عَزَّوَجَلَّ مسلم کتاب الفضائل باب رحمة الصبيان و العيال وتواضعه وفضل ذالك حديث نمبر 6030) حضرت جریر بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: جو شخص لوگوں پر رحم نہیں کرتا اللہ اس پر رحم نہیں کرتا۔یہ چھوٹا سا فقرہ جو ہمارے نبی صلی علیم کی زبان مبارک سے نکلا ہے دنیا کی ہر بے رحمی، ناجائز سختی ، بد مزاجی، بد اخلاقی، دوسروں کی حق تلفی، بچوں اور عورتوں اور اپنے جیسے کمزوروں پر ظلم کی جڑھ کاٹنے کے لئے کافی ہے۔لوگ خدا کا نام لیتے ہیں بظاہر اس سے خوف کا اظہار کرتے ہیں، اس کی عبادت اور اس کی محبت کا دعوی بھی کرتے ہیں لیکن اگر وہ خدا کی مخلوق پر شفقت نہیں کرتے ، ان سے محبت نہیں کرتے ، ان سے ہمدردی کا سلوک نہیں کرتے تو ان کا یہ دعویٰ کہ وہ خدا کی عبادت کرتے ہیں اور خدا کے بندے ہیں اور اگلے جہان میں خدا سے نرمی اور پیار کا سلوک کرے گا سراسر بے معنی ہے۔مشہور حدیث ہے کہ الْخَلْقُ عَيَالُ اللهِ (المعجم الاوسط جلد 5 صفحہ 153 حدیث نمبر 5541 باب من اسمه محمد، مطبوعہ دارالکتب العلمیہ بیروت 1999ء) کہ خدا کے بندوں کو خدا سے وہی تعلق ہے جو بچوں کو اپنے ماں باپ سے ہوتا ہے۔جس طرح کوئی ماں باپ اس شخص سے خوش نہیں ہو سکتے جو ان کے بچوں کو دکھ دیتا ہے اور رحم سے کام نہیں لیتا اسی طرح اللہ تعالیٰ بھی اس پر رحم نہیں کرتا جو اس کے بندوں پر ظلم کرتا ہے۔ایک دفعہ کچھ صحرائی بڈو حاضر تھے انہوں نے پوچھا کیا تم لوگ اپنے بچوں کو چومتے ہو ؟ جواب ملاہاں ان بڑوؤں نے کہا مگر ہم تو نہیں چومتے۔اس پر حضور صلی یکم نے فرمایا اگر تمہارے دلوں سے اللہ تعالیٰ نے رحمت نکال لی ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں۔الله