365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 6 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 6

درس القرآن 6 گے۔چونکہ یہود بھی شفاعت انبیاء پر بھروسہ کر کے بیٹھے تھے اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کا اس آیت میں رڈ کیا ہے اور بتایا ہے کہ ان کا یہ خیال اُن کو کچھ فائدہ نہیں دے گا۔جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں اس لئے ابراہیم ہماری شفاعت کریں گے یا ہم حضرت موسیٰ علیہ السلام کی امت میں سے ہیں اس لئے موسی ہماری شفاعت کرینگے وہ غلطی پر ہیں۔“ 66 ( تفسیر کبیر جلد دوم صفحه 154 مطبوعہ ربوہ)