365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 51 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 51

درس القرآن 51 وَاَنْتُمْ تَنْظُرُونَ اور تم دیکھ رہے تھے۔تیسر ا احسان خدا نے تم پر یہ کیا کہ وَ اِذْ وَعَدُنَا مُوسَى اَرْبَعِينَ لَيْلَةً یاد کرو جب ہم نے موسیٰ سے چالیس راتوں کا وعدہ کیا ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْ بَعْدِ؟ پھر اس کی غیر موجودگی میں تم نے بچھڑا بنالیا و انتھ ظلِمُونَ اور تم سراسر ظالم تھے کہ اس اتنے بڑے شرک میں مبتلا ہوئے لیکن ثُمَّ عَفَونَا عَنْكُمْ مِنْ بَعْدِ ذلِكَ ہم نے اس کے بعد بھی تم سے در گزر کیا لعلكم تَشْكُرُونَ تاکہ تم شکر کرو۔وَإِذْ أَتَيْنَا مُوسَى الْكِتَبَ وَالْفُرْقَانَ اور پھر ایک اور اتنابڑا انعام اللہ نے تم پر کیا کہ ہم نے تم کو شریعت کی کتاب عطا کی اور سچ اور جھوٹ میں فیصلہ کرنے والی کتاب عطا کی لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ تا کہ تم صحیح راستہ پر چلو۔