دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال

by Other Authors

Page 83 of 101

دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 83

83 ہوتا ہے جماعت احمدیہ ان سب کی رو سے آنحضرت صلی نمی بینم کو خاتم النبیین یقین کرتی ہے چنانچہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث حضرت مرزا ناصر احمد رحمہ اللہ تعالیٰ اسی حدیث کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔حضرت محمد رسول اللہ صلی یا ایلیم اپنے مقام محمدیت میں منفرد ہیں آپ کے سوا کسی شخص کو یہ مقام حاصل نہیں ہے آپ خاتم النبیین ہیں اور روحانی رفعتوں کے لحاظ سے آپ آخری نبی ہیں۔آپ اُس وقت سے آخری نبی ہیں جس وقت ابھی آدم کو نبوت تو کیا انہیں یہ مادی وجود بھی عطاء نہ ہوا تھا۔غرض سب نبوتیں نبوت محمدیہ کے تحت حاصل کی گئی ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسی نبوت کی خاطر اور اسی مقام محمدیت کی خاطر ساری کائنات کو پیدا کیا تھا۔اس لیئے جس طرح حضرت ابراہیم کی روحانی رفعت ساتویں آسمان تک پہنچنے کے باوجود ختم نبوت کے منافی نہیں ہے۔حضرت رسول اکرم صلی ا یہ تم نے تو یہاں تک فرمایا ہے کہ میرے روحانی فرزند یعنی علمائے باطن جو مجھ سے قرآنی علوم حاصل کر کے قرآن کریم کی شریعت کو زندہ اور تابندہ رکھیں گے اور ہر صدی میں آتے رہیں گے وہ بھی انہی انبیاء کی طرح ہیں جن میں سے کوئی پہلے آسمان تک پہنچا کوئی دوسرے پر کوئی تیسرے پر کوئی چوتھے ہر کوئی پانچویں پر کوئی چھٹے پر اور ایک ایسا بھی پیدا ہو گا جو انتہائی عاجزی اور عشق کے سارے مراحل طے کرنے کے بعد اور محبت کی انتہائی رفعتوں کو پالینے کی وجہ سے ساتویں آسمان میں حضرت ابراہیم کے پہلو میں جا پہنچے گا اور سید و مولیٰ حضرت محمد مصطفی صلی یا اسلم کے قدموں میں جگہ پائے گا۔“ آئین کا آرٹیکل نمبر 260 جنرل ضیاء الحق کی آمریت کے زمانے میں قانون میں ترمیم کر کے ہر مسلمان کہلوانے والے کے لئے ہر جگہ ہر ایک حلفیہ عبارت پر دستخط کرنا ضروری قرار دے دیا گیا۔چنانچہ بچوں کے سکول کا داخلہ فارم ہو یا شناختی کارڈو پاسپورٹ کی دستاویز یہ تحریر آپ کو ضرور نظر آئے گی اور اس کے آخر پر حلفیہ اقرار کے ساتھ دستخط ضروری ہیں۔میں حلفیہ اقرار کرتا ہوں کرتی ہوں کہ خاتم النبین حضرت محمد صلا سلم کی ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط طور پر ایمان رکھتا ہوں اور یہ کہ میں کسی ایسے شخص کا پیروکار نہیں جو حضرت محمد مصلای سی پی ایم کے بعد اس لفظ کے کسی بھی مفہوم یا کسی بھی تشریح کے لحاظ سے پیغمبر ہونے کا دعویدار ہو اور نہ ہی دعویدار کو پیغمبر یا مذہبی مصلح مانتا ہوں۔خلاصہ یہ کہ آنحضور مالی تم کلی آخری نبی ہیں اور یہ سلسلہ آپ کی وفات