دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال

by Other Authors

Page 79 of 101

دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 79

79 آپ مولا نا نانوتوی پر لگارہے تھے وہ سب کے سب آپ کے گھر میں ملتے ہیں۔پہلے اپنے گھر کی فکر کیجئے۔پھر باہر۔( حسام الحرمین کا تحقیقی جائزہ، صفحہ 129 تا صفحہ 132) 66 جماعت احمدیه كى فيضان ختم نبوت پر عارفانه تشریح حضرت مسیح موعود علیہ السلام ختم نبوت کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں اللہ جل شانہ نے آنحضرت سلیم کو صاحب خاتم بنایا یعنی آپ کو افاضہ کمال کے لئے مہر دی جو کسی اور نبی کو ہر گز نہیں دی گئی اسی وجہ سے آپ کا نام خاتم النبین ٹھہرا۔یعنی آپ کی پیروی کمالات نبوت بخشتی ہے اور آپ کی توجہ روحانی نبی تراش ہے اور یہ قوت قدسیہ کسی اور نبی کو نہیں ملی۔(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 1) تمام رسالتیں اور نبوتیں اپنے آخری نقطہ پر آ کر جو ہمارے سید و مولی سا ایسیم کا وجود تھا کمال کو پہنچ گئیں۔“ (اسلامی اصول کی فلاسفی صفحہ 80-81) بلا شبہ ہمارے نبی صلی اتم روحانیت قائم کرنے کے لحاظ سے آدم ثانی تھے بلکہ حقیقی آدمی وہی تھے جن کے ذریعہ اور طفیل سے تمام انسانی فضائل کمال کو پہنچے اور تمام نیک قو تیں اپنے اپنے کام میں لگ گئیں اور کوئی شاخ فطرت انسانی کی بے بارو بر نہ رہی اور ختم نبوت آپ پر نہ صرف زمانہ کے تاخر کی وجہ سے ہوا بلکہ اس وجہ سے بھی کہ تمام کمالات نبوت آپ پر ختم ہو گئے۔اور چونکہ آپ صفات الہیہ کے مظہر اتم تھے اس لئے آپ کی شریعت صفات جلالیہ و جمالیہ دونوں کی حامل تھی۔“ لیکچر سیالکوٹ ،صفحہ 7-4 طبع اول)۔مولوی الیاس صاحب ، صفحہ 132 پر اعتراض نمبر 8 کے تحت درج کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اعتراض نمبر 8: یه كمنا که آپ جناب آدم السلام عَلَيْه خاتم الانبیاء تهے یه قادیانیه، دیوبندیه کاموئدبے