دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 50
50 ” جماعت احمد یہ خاتم النبیین کے معنوں کی تشریح میں اسی مسلک پر قائم ہے جو ہم نے سطور بالا میں جناب قاسم نانوتوی کے حوالہ جات سے ذکر کیا دیوبندیت تاریخ و عقائدص 175 مطبوعہ مکتبہ بیت الاسلام الریاض 4460149 بحوالہ اہل سنت کی حقانیت کا ثبوت غیر مقلدین کے قلم سے مولفہ میثم عباس قادری رضوی ص 14) " دیوبندی اجرائے نبوت میں مرزا صاحب کے ہم نواہیں“ غیر مقلد مولوی محمود سلفی ابن مولوی اسماعیل کانگریسی نے تو ایک قدم مزید آگے بڑھاتے ہوئے دیو بندیوں کو ہٹ دھرم قرار دے دیا آپ لکھتے ہیں اگر دیو بندی اپنی انا کا مسئلہ نہ بناتے اور اپنے علمی گھمنڈ کی وجہ سے تکبر نہ کرتے اور اپنے غلط موقف سے رجوع کر لیتے تو حنفی علماء دو فرقوں میں تقسیم نہ ہوتے۔دیوبندیوں نے اجرائے نبوت میں مرزا صاحب کی ہم نوائی کر کے تاریخ میں اپنا نام مستقل طور پر ہٹ دھرموں میں لکھوالیا ( علمائے دیوبند کا ماضی ص 10 مطبوعہ ادارہ نشر التوحید والسنتہ لاہور ) اورص 55 پر لکھا کہ مسئلہ نبوت مرزا صاحب نے مولانا قاسم نانوتوی صاحب ہی سے سیکھا ہے ( علمائے دیوبند کا ماضی ص 55 مطبوعہ ادارہ نشر التوحید والسنتہ لاہور ) (بحوالہ اہل سنت کی حقانیت کا ثبوت غیر مقلدین کے قلم سے مولفہ میثم عباس قادری رضوی ص 14) ”چورکی داڑھی میں تنکا یا کچھ اور معامله ،، اسلام کا مقدس مذہب مکتہ المکرمہ سے شروع ہوا۔مدینہ المنورہ میں آیا اور پھر بغداد ایران ، فارس، مصر، شام سے ہوتا ہوا یورپ اور چین اور دنیا کے ہر کونے تک پھیل گیا۔15 صدیوں سے دنیا کی تاریکیوں کو روشن کر نیوالا دین مصطفیٰ آج دنیا کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں بقعہ نور ہے مگر اس