بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 119
! 119 بالخاصیت حیا کی قوت کو کم کرتا ہے اور دیوٹی کا بڑھاتا ہے۔" " اسلامی اصول کی فلاسفی صفحه ۲۴ طبع اول ۱۸۹۷ء) " عفت کے اسلامی خلق کا فلسفہ - اسلامی اصول کے فلاسفی میں حضرت اقدس نے عفت کے اسلامی خلق اور اسلامی پردہ کی حقیقت و حکمت بھی نہایت وضاحت سے بیان فرمائی ہے۔جو مولانا اشرف علی صاحب تھانوی نے حضور کا حوالہ دیئے بغیر حضور ہی کے الفاظ میں شامل کتاب فرمائی ہے جو یہ ہے:۔”قل للمومنين يغضوا من أبصارهم و يحفظوا فروجهم ذالک ازكى لهم وقل للمومنت يغضضن من ابصارهن و يحفظن فروجهن ولا يبدين زينتهن الا ماظهر منها وليضربن نخمرهن على جيوبهن۔۔۔۔۔و لا يضربن با رجلهن ليعلم ما يخفين من زينتهن وتوبوالى الله جميعا ايها المومنون لعلكم تفلحون - ولا تقربوا الزنى انه كان فاحشه وساء سبيلا وليستعفف الذين لا يجدون نكاحا ورهبانیه ن ابتدعوها ما كتبنا عليهم الا ابتغاء رضوان الله فمارعوها حق رعايتها یعنی ایمانداروں کو جو مرد ہیں کہہ دے کہ آنکھ کو نامحرم عورتوں کے دیکھنے سے بچائے رکھیں اور ایسی عورتوں کو کھلے طور پر نہ دیکھیں جو شہوت کا محل ہو سکتی ہوں اور ایسے موقعوں پر خوابیدہ نگاہ کی عادت پکڑیں اور اپنے ستر کی جگہ کو جس طرح ممکن ہو بچاویں۔ایسا ہی کانوں کو نامحرموں سے بچاویں یعنی بے گانہ عورتوں کے گانے بجانے اور خوش الحانی کی آوازیں نہ سنے۔ان کے حسن کے قصے نہ سنے۔یہ طریق پاک نظر اور پاک دل رہنے کے لئے عمدہ طریق ہے۔ایسا ہی ایماندار عورتوں کو کہہ دے کہ وہ بھی اپنی آنکھوں کو نامحرم مردوں کے دیکھنے سے بچائیں اور اپنے کانوں کو بھی نامحرموں