زندہ درخت

by Other Authors

Page 86 of 368

زندہ درخت — Page 86

زنده درخت سامان ہوئے۔وہ اس واقعہ کا ذکر بہت شوق سے کرتے تھے۔بہت قربانی کر کے بچوں کو تعلیم دلائی اور اعلیٰ تربیت کی اللہ تعالیٰ کے فضل سے سب بچے دنیاوی و دینی تعلیم سے آراستہ دین کے خدمت گزار ہیں ایک بیٹا مربی سلسلہ ہیں۔کچھ عرصہ قبل یہ خاندان امریکہ منتقل ہو گیا۔وہاں بھی بچوں کو قرآن مجید پڑھانا اور کئی رنگ میں خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔اللہ تعالیٰ صحت والی زندگی سے نوازے۔آمین 9- محترم عبدالحمید صاحب ( شاہین سویٹس نیو یارک) امریکہ اپریل 1928ء کو قادیان میں پیدا ہوئے۔بہن بھائیوں میں چھوٹا ہونے کی وجہ سے اپنے والد کی خدمت کی بہت توفیق پائی۔قادیان سے ہجرت کے بعد گجرات اور لاہور میں مختلف کاروبار کرنے کے بعد نیو یارک منتقل ہو گئے۔وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے کاروبار خوب چکا۔ابتدا میں جب جماعت چھوٹی تھی اور تنظیم کی موجودہ صورت ابھی نہیں بنی تھی۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے ایک طرح مرکزی حیثیت دی۔کئی رشتہ داروں اور غیروں کو امریکہ بلانے اور وہاں کا روبار و ر ہائش وغیرہ کی سہولتیں دلانے میں مدد کی۔جماعت کے مہمانوں کی تواضع کا بے حد شوق ہے۔کئی اعلیٰ شخصیات آپ کی مہمان رہیں۔خلفائے کرام سے مثالی اخلاص و محبت رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی والی عمر اور اپنے فضلوں سے نوازتار ہے۔آمین۔86