زندہ درخت

by Other Authors

Page 328 of 368

زندہ درخت — Page 328

زنده درخت امت واحدہ فرقوں میں کیوں بٹ گئی ہے؟ یہ سب خدا تعالیٰ کی خاص حکمت سے ہوا ہے۔تھیں ایسا ایہہ ایم ہو یا حکمت نام رہے اسلام دا ڈور گیا اسلام خالی حرف قرآن دے رہ گئے وچ جہان علم عمل اُٹھ گیا جا چڑھیا آسمان اللہ بخش ہے تڑپدا اندر ایس پیاس جس دے نال پیاس دے نگل چکے سانس اللہ بخش غریب دی کریں دعا قبول وچ اساندے اپنا بھیجیں کوئی رسول اللہ بخش کی دعا اللہ تعالیٰ نے سن لی۔سوہل کے ایک شخص عبداللہ نے بنایا اللہ بخش تم ٹھیک کہا کرتے تھے۔مولویوں کے پاس صداقت نہیں ہے ہم نے انہیں خوب آزما لیا ہے۔قول و فعل میں تضاد ہے۔مجھے ایک مولوی کا پتہ چلا ہے وہ ابھی نو عمر ہے مگر اپنے رب کا پکا عاشق ہے۔اپنے دن معارف قرآن وحدیث سوچنے میں گزارتا ہے۔اپنی راتیں جاگ کر اللہ تبارک تعالیٰ کی عبادت کرتا ہے۔جب دیکھو اپنے رب کے حضور قیام و سجو در کوع وقعود میں مگن ہے۔اسے دینِ حق کے علاوہ بھی سب مذاہب کا علم ہے۔وہ کہتا ہے سارے مذہب مردہ ہو چکے ہیں قرآن زندہ ہے دین حق زندہ ہے۔میں نے عبد اللہ کی بات سنی مجھے تو پہلے ہی کھوج تھی۔مجھے ایک کام سے دینا نگر جانا تھا سو چا وہاں ایک بڑا مشہور عالم دین عبد العزیز ہے اس سے مشورہ کروں گا۔مولوی عبدالعزیز سے میں نے ایک سوال پوچھا کہ نماز کے سلام کے بعد ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنے کی کوئی سند ہے وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا میں نے دل میں فیصلہ کیا۔اب نئے مولوی کو دیکھنے میں دیر نہیں کرنی چاہئے۔328