زندہ درخت — Page 316
زنده درخت 3- مظفر احمد چود ہری مربی سلسلہ ( آرکیالوجسٹ )۔بیگم ندرت طاہر صاحبہ۔بچے فیضان ناصر زمان، نادر زمان 4- مظہر احمد چودھری ( آٹواہ کینیڈا )۔بیگم نادیہ صاحبہ۔بچے۔جمال احمد ، نور 5-امتہ الحی اہلیہ ذکی الدین صاحب 6- حافظ مبارک احمد۔بیگم آفرین۔بچے طاہر ،طیب 7 - طاہرہ احمد چودھری محترم عبد السلام طاہر صاحب ، یکم دسمبر 1947 کو رتن باغ لاہور میں کسمپرسی کی حالت میں پیدا ہوئے۔اس بچے کو باپ کی درویشی کا انعام سمجھا گیا۔سات سال کے بعد باپ بیٹے کی ملاقات ہوئی۔ربوہ میں تعلیم کے بعد حیدر آباد سندھ میں ملازمت اور رہائش ہے۔پہلی بیوی عزیزہ مبارکہ صاحبہ سے اللہ تعالیٰ نے دو بیٹے اور دو بیٹیاں عطا فرمائیں۔پانچویں بچے کی پیدائش میں پیچیدگی سے ماں بیٹا دونوں اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے۔اللہ تعالیٰ غریق رحمت فرمائے۔مبارکہ قطعہ شہداء میں مدفون ہے۔بہت سادہ اور محبت کرنے والی تھیں۔اپنے بحسر محترم کی خدمت کا موقع ملا۔جواں عمری میں اُس کی وفات سے سلام کو بہت صدمہ پہنچا۔بچے بہت چھوٹے ابھی سکول جانے والے تھے۔مرحومہ کے والد محترم اللہ بخش صاحب آف پنڈی بھٹیاں نے عمدہ مثال قائم کی اور اپنی نواسی عزیزہ امتہ المتین راحت کو سلام کے عقد میں دے دیا۔جس نے عمدگی سے گھر اور بچے سنبھال لئے۔اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے۔دوسری بیوی سے مولا کریم نے دو بیٹے عطا فرمائے۔سب سے چھوٹا عزیزم عطاء الغنی زندگی وقف ہے اور جامعہ احمد یہ ربوہ میں زیر تعلیم ہے۔316