زندہ درخت — Page 252
زنده درخت 30- حضرت صاحبزادہ سید عبداللطیف شہید کی تصویر کی شناخت 邀 خاکسار مارچ 2005 میں بعض حوالوں کی تلاش میں حضرت مولانا دوست محمد صاحب شاہد مورخ احمدیت سے ملنے کے لئے حاضر ہوئی تو آپ نے ابا جان کا بے حد محبت سے ذکر فرما یا خاص طور پر اُن کی دعوتوں میں شامل ہونے کا لطف تازہ کیا اور اپنی تصنیف سے ”حضرت صاحبزادہ سید عبداللطیف شہید کی تصویر کی شناخت کے سلسلے میں اباجان کے خط کی فوٹواسٹیٹ کاپی بھی عنایت فرمائی۔مرحوم کے لئے یہ ایک اعزاز ہے اس لئے مولانا موصوف کی کتاب سے ایک اقتباس بھی شامل کیا جا رہا ہے۔تحریر فرماتے ہیں۔" کچھ عرصہ بعد قادیان سے مجھے درویش قادیان جناب میاں عبدالرحیم صاحب دیانت سوڈا واٹر ( والد ماجد مولانا عبد الباسط صاحب مبلغ افریقہ) کا حسب ذیل مکتوب موصول ہوا جو دراصل انہوں نے 17 فروری 1973ء کو صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ناظر دعوت و تبلیغ قادیان کے نام لکھا تھا اور محترم مرزا وسیم احمد صاحب کی ہدایت پر دفتر خدمت درویشاں کے توسط سے خاکسار کو 12 / مارچ 1973 کو ملا۔موصوف نے اس میں تحریر فرمایا تھا کہ :- میں اکثر اوقات اپنے والد صاحب مرحوم حضرت میاں فضل محمد صاحب ( ہر سیاں والے) سے پوچھتا رہتا تھا کہ ابا جی سید مرحوم کی شکل کیسی تھی ؟ کس سے ملتی تھی ؟ اس شکل کا کوئی انسان آپ کی نظر سے گزرا ہے؟ تو آپ نے ایک مرتبہ فرمایا ہاں ان کی شکل کچھ کچھ حضرت میاں غلام محمد صاحب سفیر گلگت سے ملتی تھی۔مگر وہ ان سے بھاری اور گورے رنگ کے تھے اس کے بعد میں میاں غلام محمد صاحب مرحوم سے ایک خاص عقیدت سے ملتا تھا۔وہ بھی مجھ سے محبت کرتے اور بسا اوقات اپنے کاموں میں مجھ سے مشورہ بھی لیتے۔ایک دن 1973-6-7 کو میں اپنے دفتر زائرین قادیان میں بیٹھا تھا۔کہ حضرت مولوی 252