زندہ درخت

by Other Authors

Page 239 of 368

زندہ درخت — Page 239

فال ہے۔دعا۔دعا۔دعا۔16-4-1978 زنده درخت عزیزه باری ! ابا کی پرنم آنکھیں دیکھو۔بچوں سے اس قدر محبت کی ہے کہ بعض دفعہ شرک کا ڈرلگا۔اس حد تک پہنچ کر محض رضائے الہی کی خاطر ہاں ہاں محض خوشنودی رب کے لئے انسانی کمزوری کے باوجود کوشش کرے تو وہ بے حد ذرہ نواز ، طاقت وروں کا طاقت ور، دل جوئی کا سامان کرتا ہے ابا بیٹی کے لئے اور بیٹی ابا کے لئے کرب و اضطراب کی حد سے پھاند جائیں تو رب کائنات فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ بشارت دیں کہ کوئی غم فکر نہ کرو۔راستہ ایک ہی ہے۔دعا پر زور ہو۔کسر نفسی ہو، مُوتُوا قبل ان تمو تو اشعار ہو۔31-8-1978 عزيز ناصر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! میرے لاڈلے اور پیارے بچے خوب یاد رکھیں کہ خدا کے نظام کی خوب تاثیریں ہوتی ہیں جو ٹھیک وقت پر ایک منٹ پہلے اور نہ ایک منٹ بعد اپنا خوبصورت رنگ دکھاتی ہیں۔استعینوا بالصبر والصلوۃ میں صبر کو پہلے رکھا ہے۔دعا تو خدا تعالیٰ قبول کرتا ہی ہے ہماری ڈیوٹی صبر کی لگا دی ہے اللہ تعالیٰ سے زیادہ رحیم کریم اور محبت کرنے والا اور کون ہے جس نے پیدا کیا پرورش کی۔ہر ضرورت کو جانتا ہے۔دعا کرتا ہوں حالات سازگار رہیں۔اور جب بھی تبادلہ ہو خدا تعالیٰ بے حد با برکت کر دے آمین۔31-8-1978 عزیزه باری آپ کا مصروف رہنا بھی ٹھیک ہے اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اُس نے جس قدر صحت دی اُس کو خوب ٹھکانے پر استعمال کی بھی طاقت دی اھم زدفرد مصروف رہنا تو آپ کو ورثہ میں ملا ہے سو الحمد للہ آپ کے ماں باپ نے آپ کی گھٹی میں کام، کام اور کام ڈالا ہے آپ نے لکھا ہے جون کو 35 سال کی ہو 239