زندہ درخت

by Other Authors

Page 235 of 368

زندہ درخت — Page 235

زنده درخت تقویٰ اپنا فوری اثر دکھاتا ہے ادھر نہا دھو صاف ستھرے ہو کر دل کی کدورت سے پاک ہو کر ذکر الہی شروع کیا ادھر زمین آسمان نے آپ کی ہم نوائی شروع کی۔ایک لاکھ چوبیس ہزار نبیوں اور بے شمار خدا کے بندوں نے آزمایا ہے۔مجھے بھی خدا تعالیٰ نے حصہ وافر عطا کر دیا ہے پس اسی کو حرز جان بناؤ۔بچوں سے محبت کی تو مثالی۔تربیت کا حق ادا کیا تو مثالی۔حوصلہ افزائی کے ساتھ ہی یہ خیال آیا کہ قادر و توانا خدا تعالیٰ سے تعلق بنا رہے اور عاجزانہ راہیں اختیار کی جائیں پر حکمت نصیحت فرمائی:۔عزیزه باری! آپ نے لکھا ہے کہ تقریر میں فرسٹ آئی ہیں خدا تعالیٰ مبارک کرے آمین میری لاڈلی اللہ تعالیٰ نے آپ پر وہ فضل اور کرم کرنے ہیں کہ دنیا حیران ہوگی مگر شرط وہی ہے کہ اُس کے بندے بن کر رہیں اِسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة اگر یہ نہ رہا تو پھر کچھ بھی نہیں۔آپ ان دونوں نسخوں کا اہتمام کریں۔کبھی غرور، تکبر اور اپنی طاقت وقدرت کا دخل خیال نہ کرنا۔نوٹ کر لیں اپنے کمرے میں لکھ کر لڑکا لیں یہ نسخہ دنیا کے لاکھوں انبیاء رشیوں ولیوں کا آزمایا ہوا ہے ہرگز غلط نہیں ہے۔ماں کی خدمت سے دعائیں لو۔میں بھی دعا کرتا ہوں آپ کوئی نہ کوئی تحریک دعا کی صورت نکال ہی لیتی ہیں۔ابا جان کبھی استعینوا بالصبر والصلوۃ کی طرف توجہ دلاتے تو کبھی الْفَقْرُ فخرِمی کا مضمون سوچنے کی راہیں کھول دیتے :- 13-12-1959 عزیزہ امتہ الباری آج میں صبح بعد نماز فجر درس میں بیٹھا تھا کہ آپ کا خیال آیا دعا کی۔رقت طاری ہوئی اللہ تعالیٰ سے درخواست کی کہ اس بچی کو اپنی امان میں رکھنا ترقیاں دینا۔آنکھ سے آنسو کے قطرہ گرنے کے ساتھ درس دینے والے 235