زندہ درخت — Page 334
زنده درخت گئے۔کھانے کا وقت ہوا تو آپ نے اور آپ کے ساتھیوں نے جو کھانا ساتھ لائے ہوئے تھے کھایا۔جب شکار شروع کیا تو ایک نیل گائے کے پیچھے بہت دوڑ لگائی مگر قریب پہنچ کر رُک گئے نہ جانے کیا خیال آیا ہو گا۔وہ بچ گئی۔بہت گرمی تھی بارش کے لئے دعا کی۔نماز ظہر کا وقت ہوا تو مقامی امام کو نماز پڑھانے کا ارشاد فرمایا۔اسی طرح عصر کا وقت بھی ہوا۔وہاں لوگوں نے درخواست کی کہ ایک رات ہمارے پاس ٹھہریں مگر آپ نے جواب دیا کہ میں حضرت خلیفہ اسیح سے ایک ہی دن کی اجازت لے کر آیا ہوں۔پھر بھی آؤں گا تو رات ٹھہرنے کی اجازت لے کر آؤں گا۔لہذا پھر جب آئے تو اپنا وعدہ پورا کیا۔اس بات سے ہم نے خلیفہ کی اطاعت کا سبق سیکھا۔سفر میں روزہ سخت گرمیوں میں رمضان کا موسم آیا تھا مجھے صوبہ سنگھ دے کو ٹلئے جانا تھا۔گھر سے چھ سات بجے روانہ ہوا۔میرے ساتھ کچھ عزیز خواتین مرد تھے۔راستے میں روزے کے متعلق مشورہ کیا۔ساتھ والوں نے کہا کہ دو پہر کو کچھ دیر ڈھپئی ٹھہر جائیں گے۔میں نے اُن سے کہا کہ میں تو قادیان جاؤں گا دو پہر کو وہاں آرام کر کے واپس تمہارے پاس آجاؤں گا۔قادیان میں دو پہر کے وقت پہنچ گیا۔مسجد میں جان محمد صاحب نظر آئے میں نے السلام علیکم کہا۔انہوں نے ایک دم اٹھ کر مصافحہ کے لئے ہاتھ بڑھایا اور بے اندازہ خوش ہوئے۔مجھے مسجد میں بیٹھا کر جلدی جلدی جا کر حضرت اقدس کو اطلاع کی۔حضرت اقدس کو جا کر کہا کہ آپ کا غلام اللہ بخش مسجد میں آیا ہے۔اس عاجز کے آنے کی خبر سن کر اسی وقت حضور اپنے مبارک قدموں پر تشریف لے آئے سلام دعا کے بعد دریافت فرمایا کہ روزہ رکھا ہوا ہے یا کھانا چاہئے۔میں نے عاجزانہ عرض کی میرا تو روزہ ہے۔فرمایا سفر میں روزہ بھلا ٹھیک نہیں پھر فرمایا کہ عوام کو یہ غلط خیال ہے کہ ایک روزہ توڑنے سے ساٹھ رکھنے پڑتے ہیں اگر کوئی سفر ، علاج 334