زندہ درخت

by Other Authors

Page 309 of 368

زندہ درخت — Page 309

زنده درخت رشیدہ کو گھر سے اجازت نہ ملی۔حضرت چھوٹی آپا صاحبہ نے کہلایا کہ بچی کو میں خود ساتھ لے کر جاؤں گی چنانچہ اپنی کار میں جس میں پرنسپل صاحبہ بھی تھیں باجی کو ساتھ لے کر گئیں۔باجی کو اس لحاظ سے بھی اولیت کا موقع ملا کہ جامعہ نصرت سے فارغ التحصیل ہو کر لاہور ٹیچر ٹریننگ کالج میں تعلیم دلانے کے لئے ان کو منتخب کیا گیا اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے خواتین میں پہلی بی۔ٹی (بی ایڈ ) کرنے والیوں میں شامل ہوئیں۔نصرت گرلز سکول کو ایک تربیت یافتہ استانی مل گئی۔آپ نے 1956 سے 1960 تک اس سکول میں پڑھایا۔1957 میں عم زاد محترم صادق محمد صاحب ابن محترم صالح محمد صاحب سے شادی ہوئی۔زیادہ تر فیکٹری ایریار بوہ میں رہائش پزیر رہیں۔جہاں صدر حلقہ اور دیگر خدمات کے علاوہ قرآن مجید ناظرہ و ترجمہ پڑھانے کی سعادت حاصل رہی۔1971 سے 1882 تک بھائی صادق صاحب تحریک جدید کے تحت احمد یہ سیکنڈری سکول بو سیرالیون میں ٹیچر رہے اس دوران دس سال سے زائد عرصہ باجی نے تنہا بچوں کی ذمہ داریاں اُٹھا ئیں پھر واپس آکر 1991 سے 2002 تک نصرت جہاں اکیڈمی ربوہ میں ٹیچر رہے۔باجی نے بے حد سادہ، بے نفس، متقی غمگسار، تحمل اور صابرہ شاکرہ طبیعت پائی ہے۔کچھ عرصہ کینیڈا رہنے کے بعد اب ربوہ واپس آچکی ہیں۔اللہ تعالیٰ صحت تندرستی والی فعال زندگی عطا فرمائے۔آمین۔اولاد 1 - امۃ النصیر (بی اے ) اہلیہ محمد طارق اسلام صاحب مرحوم مربی سلسلہ آٹواہ کینیڈا۔بچے نجمہ ،صبیحہ عظمی، بشری ، مریم 2- ونگ کمانڈر ڈاکٹر ساجد احمد بیگم لبنی احمد۔بچے۔روحی ، عائشہ جھیل احمد شیمی 3- امتہ الحفیظ (ایم اے) اہلیہ عبدالسمیع طاہر صاحب،۔بچے ماہم ، رافع ، سعدیہ 4- عارف احمد (ایم ایس سی ) بچے۔دانش احمد ، حارث احمد ، آمنہ 309