زندہ درخت

by Other Authors

Page 261 of 368

زندہ درخت — Page 261

زنده درخت ما شاء اللہ آپ بہت علم دوست تھے۔دینی مجالس میں شامل ہوتے بچوں کو بھی اکثر ہمراہ لے کے جاتے۔مشاعرے بھی باقاعدہ دلچسپی سے سنتے۔اشعار کی گہرائی تک پہنچتے اور دل کھول کر داد دیتے۔علماء سلسلہ کی دل سے قدر کرتے۔حصول تعلیم کو ایک مقدس فریضہ سمجھتے تھے۔طالب علم کی خوب حوصلہ افزائی فرماتے تھے اپنے دو بیٹوں عبدالمجید نیاز اور عبدالباسط شاہد کو خدمت دین کے لئے وقف کیا ہوا تھا۔خود بھی ہر سال خدمت دین کے لئے کچھ ایام وقف کر کے کاروبار بند کر کے باہر جایا کرتے تھے۔آپ کا وقف کر کے کشمیر دعوت الی اللہ کے لئے جانا مجھے خوب یاد ہے کیونکہ وہاں سے اکثر ہمارے لئے اعلیٰ قسم کے پھل و دیگر تحائف، ہاتھی دانت کے بنے ہوئے زیورات اور عطریات وغیرہ لے کر آیا کرتے تھے۔ہمیں بہت نغم و ناز سے پالا۔اعلیٰ سے اعلیٰ چیز میتر تھی۔مرکز احمدیت قادیان میں ہم سب کے لئے پلاٹ خریدے ہوئے تھے تا کہ بچے مرکز میں رہ کر دینی ماحول میں زندگی گزاریں اپنی ساری اولا دکو دینی و دنیاوی نعماء سے مالا مال رکھنے کی خواہش تھی۔سب سے قیمتی تحفہ جو ہماری نسلوں میں بھی عزت کی نگاہوں سے دیکھا جائے گا اور اس سے برکت حاصل کی جائے گی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے سیٹ اور ان کے تبرکات اور ان کے دستخطوں والی کتب ہیں۔اللہ تعالیٰ میرے والدین کو غریق رحمت فرمائے۔آمین۔261