زندہ درخت

by Other Authors

Page 243 of 368

زندہ درخت — Page 243

زنده درخت سب کے ساتھ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انجام بخیر کرے۔حضور اور آپ سے ملاقات نصیب ہو اور اپنی رضا جوئی کی راہ پر چلائے۔آپ کا خاموش بلاوا آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے مگر میں وقف کی ہوئی زندگی پر اُس کی عنایت سے پابند نہ ہوتا تو ضرور آپ سب کی خواہش پوری کرتا۔مگر میری دعا ہے کہ خدا اس کو قبول فرمائے اور مجھے اور آپ کو اس کے اعلیٰ درجہ کے انعام سے نوازتا رہے۔آمین یہ میرا خط جس طرح بھی ممکن ہو با حفاظت سنبھال لیں اور ضائع ہونے سے محفوظ کرلیں اور ہمیشہ اپنے پاس رکھیں۔پوتی حسنی کے نام خط میں آپ کو دیکھنے کا مشتاق ضرور ہوں مگر روایت ہے کہ ایک شخص دریا میں گر گیا کسی نے پوچھا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو نکال لوں ؟ جواب دیا نہیں۔پوچھا ڈو بنا چاہتے ہیں؟ جواب دیا نہیں پوچھا تو پھر کیا چاہتے ہیں اُس نے جواب دیا جو خدا چاہتا ہے۔ہم بھی اُس کی رضا پر راضی ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اسم با مسمی بنائے اور آپ کے علم و عمل کوحسین بنادے اللہ تعالیٰ آپ سب کے ساتھ ہو جہاں بھی تم رہو اس کی عنایت شاملِ حال رہے۔آمین۔چوتھی نسل کے پہلے بچے کی پیدائش کی خوشی : 600 3-9-1979 میرا خیال دن رات وہاں رہتا تھا۔اچھا کیا جلد سے جلد خبر دی۔شکرانہ کے نفل ادا کئے خدا کی دی ہوئی طاقت و صحت سے دعائیں کیں آنسو بتاتے تھے کہ در حبیب چوم کر ہی رہی ہوں گی۔عزیزہ بدر کی صحت کا خیال رکھیں۔بالوشاہی کھائی اور کھلائی ہے۔سب کو مبارکباددیں۔عزیز مجید اور سلام کے سہارے سے 243