زندہ درخت

by Other Authors

Page 240 of 368

زندہ درخت — Page 240

زنده درخت جاؤں گی بفضل تعالیٰ ہم احمدی سال گنا نہیں کرتے ہمارا خدا بے انت ہے الحمد للہ کہہ دوں گا اور کہتا ہوں مینار پر عصر کی اذان ہو رہی ہے اللہ اس ہوا کو صبوری کے کان تک بھیج کر شفاء کا پیغام بنادے۔آمین رمضان شریف میں آپ کے لئے جس قدر دعا کر رہا ہوں میں پورے وثوق سے کہ سکتا ہوں کہ کبھی ایسا موقع نصیب نہیں ہوا۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔عزیزہ غفورہ صاحبہ کے لئے دعا کر رہا تھا کہ خدا تعالیٰ نے میری زبان پر یہ لفظ جاری فرما دئے دعا قبول ہوگئی ، اسی حالت وجد میں آپ کو بھی یاد کیا آنسو کا قطرہ انگوٹھے کے ناخن سے صاف کیا تو قطرے پر رحم، فضل، کرم لکھا دیکھا سو میں اُس خدا رحیم کریم سے پر امید ہوں کہ خدا آپ کو ساری برکتوں سمیت عطائے خاص سے نوازے۔آمین۔xi - اگلی نسل سے ذاتی رابطہ، رہنمائی اور دعائیں پہلے تو اسے لئیق احمد کی پیدائش کی اطلاع: ” جب بھی میں خواب میں بارش اور بیت نور دیکھوں تو خدا تعالیٰ خوشی عطا فرماتا ہے۔کئی دن سے متواتر بارش اور آمنہ کو خواب میں دیکھ رہا تھا اور بھی مبشر خواہیں دیکھیں۔آج بیت نور کے پاس والی بال کا میچ دیکھنے گیا ہوا تھا وہیں تار ملی۔مرزا عبداللطیف نے پڑھی وہ دعا بھی کر رہے تھے۔لڑکے کی پیدائش پر مبارکباد یاں ملیں اسکول کے نلکے سے وضو کر کے مسجد نور کی چھت پر جا کر تصور میں بچے کے ایک کان میں اذان اور دوسرے میں تکبیر کہی دو نفل ادا کئے اور دعا کی۔ہر لحاظ سے بابرکت ہو۔“ ایک دفعہ جب عزیزم لیق نے دبئی سے اپنے جاب کے سلسلے میں دعا کی درخواست کی تو آپ نے پر حکمت نصائح سے نوازا: 240