زندہ درخت

by Other Authors

Page 22 of 368

زندہ درخت — Page 22

زنده درخت ہے حالانکہ اس سال جلسہ اعظم مذاہب لاہور کے باعث قادیان میں کوئی جلسہ سالانہ نہیں ہوا تھا۔اس بیان میں یہ بھی لکھا ہے کہ آپ نے جلسہ 1896ء کے معاً بعد جب دوبارہ بیعت کی تو حضرت سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراسی ایک دن قبل قادیان میں پہنچ چکے تھے۔اور حضرت مولانا حسن علی صاحب کی کتاب ” تائید حق ص 76 سے ثابت ہے کہ یہ واقعہ 3 جنوری 1894ء کا ہے اس اعتبار سے آپ کی بیعت کا دن 3 جنوری 1894ء قرار پاتا۔مگر اس میں ایک الجھن پیدا ہو جاتی ہے اور وہ یہ کہ اس سے یہ ماننا پڑتا ہے کہ آپ نے 1893ء کے جلسہ سالانہ پر پہلی بیعت کا شرف حاصل کیا مگر یہ غلط ہے، 1893ء کا جلسہ بھی نہیں ہوا۔( تاریخ احمدیت جلد 19 صفحہ 316 تا319) -3- روایات بیان فرمودہ حضرت چودھری فضل محمد صاحب دکاندار ہر سیاں والے مہاجر قادیان از رجسٹر روایات نمبر 14 صفحہ 275 تا 286 پہلے میری سکونت موضع ہر سیاں تحصیل بٹالہ (ضلع گورداسپور ) کی تھی اور بعض دوست میرے پاس آکر حضرت مسیح موعود کی کچھ باتیں کیا کرتے تھے۔اور میں کچھ کچھ سوال جواب کیا کرتا تھا۔اتفاقاً جلسہ 1896ء کے موقعہ پر جب کہ میں ایک دوست کو جو سری گو بند پور میں رہتا تھا گھوڑے پر سوار ہو کر اس کے ملنے کے واسطے براستہ قادیان جا رہا تھا اور میں جب بیت اقصیٰ کے دروازہ کے سامنے پہنچا تو میرے ایک دوست محمد اکبر صاحب مرحوم ( بٹالوی) بیت کے اندر سے باہر نکلے اور مجھ سے ملے اور انہوں نے میرے گھوڑے کی باگ پکڑ لی اور مجھے گھوڑے سے اتار دیا اور فرمایا کہ آج جلسہ ہے میں 22