زندہ درخت — Page 225
زنده درخت خدا جانے کب ملاقات نصیب ہو۔انشاء اللہ رشید اور حمیدہ سے ملاقات ہوگی۔شکور بھی ابا کو دیکھے گی۔سلام ہمیں سلام کرے گا۔باسط میاں والدہ کے بغیر نہ آئیں۔اُن سے بھی ملاقات ہو جائے گی۔ایک معجزانہ ملاتات اس با قاعدہ ملاقات سے پہلے اتفاقاً آپا امتہ اللطیف اور بھائی جان باسط کی اللہ تعالیٰ کی خصوصی عنایت سے ملاقات ہوگئی تھی جس کی تفصیل بھائی جان نے اس طرح لکھی: ”ہوا یوں کہ بعض درویشوں کے اہل وعیال قادیان واپس جارہے تھے۔آپا جان انتظامی امور کے سلسلے میں ان کے ہمراہ لاہور گئیں اور میں بھی ان کے ساتھ تھا۔ہم نے کوشش کی کہ ابا جان کو پتہ چل جائے۔کہ ہم بھی بارڈر تک جا رہے ہیں اور اس طرح ہماری ملاقات بھی ہو جائے۔ہم بارڈر پر چلے گئے۔قادیان سے آنے والے درویشوں کو پوچھا کہ ابا جان کو ہمارے یہاں آنے کی اطلاع ہے یا نہیں۔کوئی درویش اس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔مجھے اچھی طرح یاد ہے۔فضل الہی خان صاحب نے میرے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ جب میں قادیان سے آیا ہوں تو تمہارے ابا کام میں مصروف تھے۔اور لگتا ہے کہ انہیں آپ کے آنے کی کوئی خبر نہیں ملی۔لیکن میں آپ کو یہی مشورہ دوں گا کہ یہاں ان کا انتظار کریں کیونکہ وہ تو غیر معمولی تگ و دو اور دعا کر کے بظاہر غیر ممکن کو ممکن کر ہی لیا کرتے ہیں میں بار بار اٹھ کر اٹاری سڑک پر نظر ہیں۔دوڑاتا مگر آخر لمبے انتظار کے بعد دیکھا کہ دور سے سر پر دھوپ کی وجہ سے چھتری لگائے ہاتھ میں کوئی چیز پکڑے کوئی تیز تیز آ رہا ہے فاصلہ کی وجہ سے میں ابا جان کو پہچان تو نہ سکا مگر ان کی مخصوص چال، مستعدی اور تیزی دیکھ کر مجھے یقین ہو گیا کہ ابا جان آرہے ہیں۔میرے اس اندازے کی تصدیق ہونے میں 225